چترال (محکم الدین) چترال میں اتوار کی شام کالاش ویلی بمبوریت میں شدید ژالہ باری کینتیجے میں کئی مقامات پر سیلاب آئے۔ سیلابی ملبے سے دو گھروں کو نقصان پہنچا۔ سیلاب سے انیژ کے مقام پر ظاہر شاہ کے مویشی خانہ،فصلوں اور مقابل گاوں ساروزجال میں عطائاللہ کے گھرکے تین کمروں کو نقصان پہنچا۔ سلاب اتنا شدید تھا۔ کہ تین کمروں میں موجود سامان بھی نہ بچایا جا سکا۔ تاہم گھر کے افراد معجزانہ طور پرجان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ مقامی سماجی کارکن ولی اللہ کے مطابق عصرکے وقت زبردست ژالہ باری ہوئی۔ جس سے درختوں کے پتے اور پھل مکمل طور پر زمین بوس ہوگئے۔ اور سیلابی پانی جگہ جگہ سے امڈ آیا۔ اور لوگ گھروں اور محفوظ مقامات میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ اس دوران مختلف مقامات میں سیلاب گھروں میں گھس گیا۔ اور فصلوں باغات کو شدید نقصان پہنچایا۔ متاثرہ شخص عطاء اللہ نے میڈیا کوبتا یا۔ کہ سیلاب سے ان کے کمروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ تاہم سیلابی ملبے کی وجہ سے ان کے تمام سامان تباہ ہو گئے ہیں۔ اور اس کا لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔ متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ حکومت کی طرف سے ان کے ساتھ مدد کی جائے۔ بصورت دیگر وہ موجودہ حالات میں اپنے پاوں کھڑے ہونے کے قابل نہیں ہیں۔بارش اور ژالہ باری سے بمبوریت کیمقام انیژ سے وادوس گاوں تک تقریبا دوکلومیٹر ائریے میں فصلیں اور باغات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ اور پینے کے پائپ لائن کو بھی نقصان پہنچاہے۔ ژالہ باری سے سڑک بھی عاضی طور پر بند ہے۔ درین اثنا بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں نالہ ایون کے پانی میں طغیانی آئی ہے۔ اور بجلی کی بریک ڈاون ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو زیادہ تر مساجد میں اندھیروں میں نماز تراویح ادا کرنی پڑی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات