چترال (نما یندہ چترال میل) ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے اپر چترال میں کورونا وائرس کا پہلا لوکل ٹرانسمیشن کا کیس سامنے آیا جب وادی تریچ کے گاؤں لون کوہ کا باشندہ معراج الدین کے بیٹا اجمل الدین کا بھی ٹیسٹ مثبت آگیا جس نے کوئی سفر نہیں کیا تھا اور گھر پر ہی مقیم تھے۔ معراج الدین 21اپریل کو پشاور سے آنے کے بعد بونی کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں قائم قرنطینہ سنٹر میں انٹری کے بعد گاؤں میں چار دن گزار ا تھا جس کے بعد گاؤں والوں کی طرف سے بار بار شکایت کے بعد ان کو بونی لے جایا گیا تھا جہاں ان سے نمونہ لے کر ٹیسٹ کے لئے بھیجنے پر 26اپریل کو مثبت ریزلٹ موصول ہوا تھا۔گاؤں والوں کی بار بارنشاندہی پر معراج الدین کے 6فیملی ممبران کا ٹیسٹ کیا گیا جس کے نتیجے میں ان کے بیٹا اجمل الدین اور اسی گاؤں کے ہدایت الرحمن کو کورونا وائر س سے متاثر پائے گئے جس کے بعد انہیں ہفتے کے دن تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی میں داخل کردئیے گئے۔ گزشتہ دنوں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان نے تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال کے ڈاکٹر سردار نواز خان اور ڈاکٹر بشارت کے ہمراہ لون کوہ گاؤں گئے اور معراج الدین اور ان کے پڑوسی ہدایت الرحمن کے گھروں کو سیل کردیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





