چترال (نما یندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ ٹی بی کنٹرول پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر فرح کے گزشتہ چار ماہ سے چترال میں عدم دستیابی کی وجہ سے عوامی حلقے چترال میں تب دق کے متعدی مرض کے پھیل جانے کی حدشے کا اظہار کیا ہے کیونکہ ضلعے کا ٹی بی پروگرام بغیر ڈاکٹر کے چالو ہونے سے مختلف مسائل نے سر اٹھالیا ہے جن میں بعض ادویات کا فقدان شامل ہے۔ عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ ٹی بی پروگرام کی گاڑی کو بھی گزشتہ چار مہینوں سے فوکل پرسن نے چکدرہ میں واقع اپنے گھر میں رکھنے پر تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چترال کے مختلف علاقوں میں قائم 13ٹی بی مراکز کی وزٹ کے لئے دی گئی تھی۔ ذرائع نے،، مشرق،، کو مزید بتایاہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ٹی۔ بی کنٹرول افسروں کی اسامیوں کو ختم کرکے فوکل پرسن مقرر کرنے کے بعد ان سے ڈی ڈی او کے اختیارات واپس لے لئے گئے ہیں لیکن چترال واحد ضلع ہے جہاں یہ اختیارات اب بھی فوکل پرسن کے پاس ہیں جس کی وجہ سے وہ مالیاتی امورمیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر سے مکمل طور پر آزاد ہے۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ فوکل پرسن کی اسامی گریڈ 18کی ہے جبکہ ڈاکٹر فرح گریڈ 17کی جونئیر ڈاکٹر ہے۔ جب اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر حیدر الملک سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ڈاکٹر فرح کی عدم موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ 20مارچ سے جب وہ بطور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چارج سنھبال لیا تو وہ اسٹیشن میں موجود نہیں تھی جبکہ ٹی۔ بی پروگرام کی گاڑی اب بھی ان کے پاس ہے۔ فوکل پرسن ڈاکٹر فرح سے جب ان کی رائے پوچھنے کے لئے رابطہ کیا گیاتو انہوں نے کہاکہ وہ 27جنوری کو عمرے پر جاکر 29فروری کو واپس وطن آنے کے بعد 2مارچ کو چترال پہنچی اور ایک ہفتہ ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد سرکاری میٹنگ کے سلسلے میں 17 مارچ کوپشاور گئی جہاں سے فارع ہونے کے بعد لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ چترال نہیں جاسکتی ہیں۔ سرکاری گاڑی کے بارے میں انہوں نے کہاکہ یہ گاڑی فوکل پرسن کے لئے مختص ہے جس کی وجہ سے چترال میں اپنی عدم موجودگی کے دوران اس گاڑی کو اپنے ساتھ یہاں رکھتی ہیں جس کے بارے میں اعلیٰ حکام کو پہلے سے معلوم ہے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندادبیداد – نظم و نسق کی کامیابی۔ ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی
- ہومڈی پی او لوئر چترال کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد،،یہ کھلی کچہری بروزِ بدھ، شام 4:00 بجے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ، لوئر چترال میں منعقد ہوگی
- ہومڈی پی او چترال اپر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب
- ہومچترال کے خوبصورت سیاحتی مقام گرم چشمہ کے نوجوان آرٹسٹ شیر احمد المعروف شیرو کی یاد میں علاقے کے ممتاز درسگاہ پامیر پبلک سکول اینڈ کالج میں ایک روزہ آرٹ ایگزبیشن کا انعقاد ک










