محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے اپر چترال کے مختلف بنکوں کا دورہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

بونی (ذاکر زخمی) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے ہدایات پر محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال بہمراہ معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور ربنواز خان تحصیلدار مستوج نے اپر چترال کے مختلف بنکوں کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد لوگوں کو تنخواہوں کی وصولیوں کیدوران سماجی فاصلے اختیار کرنے اور بے جا رش سے گریز کرنا تھا۔ انتظامی آفیسران نے بنک منیجرز کو آگاہ کیئے کہ موجودہ صورتحال ہرگز یہ اجازت نہیں دیتا ہے کہ لوگ سماجی دوریوں کو سبوتاژ کریں اور اپنی مان مانی کریں۔ انہوں نے مذید کہا کہ بنک کے باہر باقاعدہ نشان لگائیں تاکہ ہر شخص فاصلے پر کھڑاہوکے اپنے اپنے باری کا انتظار کرے۔ بعد میں انہوں نے بنک کے باہر تنخواہوں کی حصولی کے لئے آنے والے لوگوں کو بھی سمجھایا کہ کم از کم 3 فٹ کے فاصلے پر کھڑے ہو کر اپنے اپنے باری کا انتظار کریں اور بہت زیادہ رش سے گریز کریں کیونکہ اس میں ہی اپ سب کی بقا ہے۔