چترال (نذیرحسین شاہ نذیر)نومنتخب ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف اپر چترال رحمت غازی نے کہاہے کہ اپرچترال کے تمام پی ٹی آئی ورکز کی محبتوں کا شکر گزار ہوں اور ان کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور توانائیاں بروئے کار لاؤنیں گے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان،وزیراعلیٰ محمودخان،ملاکنڈریجن کے صدرجنرل سیکرٹری اوراپرچترال کے پارٹی ورکرزنومنتخب کابینہ جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ اور ضلعی سطح پر پی ٹی آئی تنظٰم کو موثر اور فعال بنانے کیلئے وزیراعظم پاکستان کے وڑن کے مطابق فرائض سرانجام دیاجائے گا۔ چترال کی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے ہر ممکن کوشش بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کروناوائرس اوررمضان المبارک کی آمدپرہم نے اپرچترال کا دورہ نہ کرسکیں۔ رمضان کے بعدانشاء اللہ تعالیٰ اپرچترال تفصیلی دورہ کریں اورعوام کو درپیش مسائل پر غور کرکے مستقبل کا لائحہ عمل طے کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کے حکومت معاشرے کے کمزور طبقوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے، پہلے مرحلے میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت صوبے کے تقریبا 22 لاکھ مستحق خاندانوں میں 12000 روپے فی خاندان تقسیم کا عمل جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے واضح کیا ہے کہ یہ امداد رقم غریب لوگوں کا حق ہے اور یہ حقداروں کوہی ملے گا، اس سارے عمل میں شفافیت کو ہر لحاظ یقینی بنایا جائے گا، کسی کو بھی کسی غریب کا حق مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے گی جس کے لئے تمام ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو نقد رقوم کی تقسیم کے سارے عمل کی موَثر نگرانی کا خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔رحمت غازی نے امید کااظہار کیا کہ پارٹی ورکرز پارٹی ڈسپلن اور تنظیم کا خیال رکھتے ہوئے پارٹی کے پلیٹ فارم سے اپنی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داریاں فعال طریقے سے ادا کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اپرچترال کے نومنتخب ضلعی بینہ میں تمام یوسیز کی نمائندگی ہے اورتمام عہدہ دار باصلاحیت پارٹی کے بنیادی رکن ہے جوپارٹی کومنظم بنانے اورعوامی مسائل حل کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات










