چترال (محکم الدین) چترال سے تعلق رکھنے والی فٹبال کی بین الاقوامی خاتون کھلاڑی کرشمہ علی نے کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور سٹاف کو محفوظ رکھنے کیلئے سامان کی ایک اور کھیپ پیر کے روز ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال ڈاکٹر شمیم کو اُن کے آفس میں حوالہ کی۔ اس موقع پر اُن کے والد سابق ناظم محمد علی شاہ بھی موجود تھے۔ سامان میں 200سرجیکل ماسک، 100پی پی ای، 100گلوز 40عدداین 95ماسک 8گوگلس اور12فیس شیلڈز شامل ہیں۔ کرشمہ علی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ دُنیا اور پاکستان کو خطرناک وبائی مرض کا سامنا ہے۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے۔ کہ چترال میں زیادہ تر لوگ اب بھی اسے ایک مذاق سمجھتے ہیں۔ جبکہ اس بیماری نے اب تک ڈھائی لاکھ افراد کی جان لے لی ہے۔ اور پاکستان میں بھی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے لوگوں کی طرف سے اس بیماری کو سنجیدہ نہ لینے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔ ایم ایس ڈاکٹر شمیم نے ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی سامان کی دوسری بار فراہمی پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور اُن کے جذبے کی تعریف کی۔ اور کہا۔ کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کو ان سامان کی اشد ضرورت ہے۔ کیونکہ حکومت ہماری ڈیمانڈ کے مطابق سامان فراہم نہیں کر رہا۔ ہم نے چھ ہزار 95ماسک کی فراہمی کا حکومت سے مطالبہ کیا تھا۔ لیکن ہ میں صرف 150 ماسک ہی دیے گئے۔ دیگرسامان کی فراہمی بھی ایسی ہی ہے۔ اس لئے ہ میں ماسک، پی پی ای اور دیگر سامان کی اشد ضرورت ہے۔ ڈاکٹر شمیم نے کہا۔ کہ لوگوں نے سوشل ڈسٹنسنگ کو بالائے طاق رکھ دیا ہے۔ اور نارمل زندگی گزار رہے ہیں۔ جو کہ چترال کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔ ڈاکٹر شمیم نے کہا۔ کہ کرونا کا کوئی پتہ نہیں چلتا۔ جس کا ثبوت یہ ہے۔ کہ گذشتہ روز جن چار افراد کو رزلٹ نیگیٹیو آنے پر فارغ کر دیا گیا تھا۔ اب اُن میں سے شہاب الدین اور چمرکن کے ایک اور شخص کا ٹسٹ دوبارہ پازیٹیو آگیا ہے۔ ایم ایس نے کہا۔ کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں چار وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔ لیکن وینٹی لیٹرز کیلئے ہمارے پاس تربیت یافتہ ڈاکٹر ز نہیں ہیں۔ چونکہ یہ ایک ٹیکنکل کام ہے۔ اس لئے تربیت یافتہ ڈاکٹر کے بغیر اس کو استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ کرشمہ علی نے ڈاکٹر شمیم کو یقین دلایا۔ کہ انشا اللہ اُنہیں مزید سامان فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر شمیم نے مشکل وقت میں بھر پور تعاون کرنے پر کرشمہ علی کا شکریہ ادا کیا۔ اور اُن کے جذبے کی تعریف کی۔ واضح رہے، کہ چترال کے کریم آباد سے تعلق رکھنے والی کرشمہ علی ویمن فٹبال کی اہم کھلاڑی ہیں اور انٹر نیشنل سطح پر وہ کھیلوں میں حصہ لیتی رہی ہیں۔ اس نے کچھ دن پہلے بھی سامان کی ایک کھیپ ایم ایس ڈی ایچ کیو کے حوالے کی تھی۔ اور پیر کے دن اُس نے مزید سامان فراہم کی۔ کرشمہ علی اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک سلوگن ;34;آؤ کرونا کے خلاف لڑیں ;34;کے پیغام کے ساتھ کام کرتی ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات