چترال (نما یندہ چترال میل) چترال لویر تھانہ عشریت کے حدود میں جنگلات کے تنازعہ پر دو فریقین میں جھگڑے کے دوران ایک شخص قتل ،قتل میں ملو ث تمام ملزمان چوبیس گھنٹوں کے اندر گرفتار۔تفصیلات کے مطابق چترال لویر،تھا نہ عشریت کے حدود میں جنگلات کے تنازعہ پر دو فریقین میں جھگڑے کے دوران مسمی اقبال اور ان کے دیگر 6ساتھیوں نے ملکر مسمی خیال محمد سکنہ عشریت کوقتل کر دیا جس پر بروقت کاراوائی کر تے ہوئے تھانہ عشریت کے ایس ایچ او نے قتل کے مقدمہ میں ملوث تمام نامزد ملزمان کو چوبیس گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔درین اثناء ڈی پی او چترال لویر وسیم ر یاض کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ میں منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران میں تھانہ عشریت کے ایس ایچ او اسرار احمد نے کاروائی کرتے ہو 3377 گرام اور تھانہ چترال کے ایس ایچ او سجاد حسین نے 115 گرام چرس برآمد کی ملزمان گرفتار مزید تفتیش جاری ہے۔چترال کے عوامی اور سماجی حلقوں نے چترال پولیس کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف کاراوائی کو سراہا ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات