داد بیداد ۔۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔ایوان با لا کا وقار
ایوان با لا کا وقار
وزہر اعظم عمران خا ن نے جمہور یت پسند رہنما وں سے کہا ہے کہ ایوان با لا کا وقار بحا ل کرنے کے لئے سینیٹ کے انتخا بات کھلے عام کرانے کی حما یت کریں بلا تعصب اسمبلی کے اندر قانون سازی کریں اور سپریم کور ٹ میں صدارتی ریفرنس کی حما یت کریں تا کہ خفیہ ووٹ کی وجہ سے جو شکو ک اور شبہات پیدا ہو رہے ہیں ان کا خا تمہ ہو جو ویڈیو سکینڈل آرہے ہیں آئیند ہ کے لئے ایسے ویڈ یو سکینڈ ل آنے کا راستہ بند ہو یہ پہلا مو قع ہے کہ حکومتی جما عت اور سر کاری پارٹی اپنے صاف مو قف کی وجہ سے اخلا قی بر تر ی (ہائی مورل گراونڈ) کا دعویٰ کرتی ہے اور اس دعویٰ میں حق بجا نب نظر آتی ہے سینیٹ کے جو انتخا بات 2021میں ہو رہے ہیں ان کو تین وجو ہات پر بنا ء پر خصوص اہمیت حا صل ہو گئی ہے انتخا بی شیڈ ول کا اعلا ن ہونے سے پہلے ہی انتخا بات زیر بحث آ گئے اس بحث میں ہر روز گر ما گر می دیکھنے کو مل رہی ہے اس کی پہلی وجہ یہ ہے کہ حزب اقتدار نے سینیٹ کے انتخا بات کا طریقہ بدل کر خفیہ ووٹ کی جگہ کھلم کھلا ووٹ کا طریقہ لا نے کے لئے اسمبلی میں 26ویں آئینی تر میم کا مسودہ پیش کیا آئینی تر میم میں تجویز دی گئی ہے کہ دستور کے متعلقہ دفعات میں تبدیلی لا کر خفیہ کی جگہ اعلا نیہ ووٹ کے الفاظ درج کئے جا ئیں اس کے لئے ہاتھ کھڑے کر نے کا طریقہ اختیار کیا جائے گایا اعلا نیہ ووٹ دینے کی رسم ڈالی جا ئیگی اس مسودہ قانون پر حزب اختلاف نے شور شرابہ کیا قانون کے مسودے کو پھا ڑ کر پھینک دیا گیا یہ دیکھتے ہوئے کہ قو می اسمبلی اور سینیٹ کے مو جو دہ ایوا نوں میں آئینی تر میم کے لئے مطلو بہ اکثریت حکومت کے پا س نہیں ہے سر کاری وکیلوں کی طرف سے صدارتی ریفرنس کی تجویز دی گئی ایوان صدر سے سپریم کورٹ کو ایک آئینی ریفرنس بھیجا گیا جس میں کہا گیا کہ عدا لت عظمی آئین کی تشریح کا حق استعما ل کرتے ہوئے سینیٹ کے انتخا بات میں اعلا نیہ رائے دہی کے طریقے کو اپنا نے کا عدالتی حکم جا ری کرے یہ ریفرنس ابھی عدالت میں زیرسما عت تھا کہ ایک ویڈیو آگئی یہ2018ء کے انتخا بات میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارا کین میں نقد پیسے تقسیم کرنے کی ویڈیو ہے جس میں ایک کمرے کے اندر میز پر نوٹوں کی گڈ یاں رکھی ہوئی ہیں ار کان اسمبلی ایک ایک ہو کر آتے ہیں اپنا حصہ لیکر جا تے ہیں ویڈ یو میں 3ممبروں کو دکھا یا گیا ہے چو تھا آدمی تقسیم کرنے والا ہے یہ 2018کے سینیٹ انتخا بات کی ویڈیو ہے اس دستا ویز سے دو باتیں ثا بت ہوتی ہیں پہلی بات یہ ہے کہ ”پیسہ چلتا ہے“ دوسری بات یہ ہے اسمبلی میں 26ویں تر میمی بل اور سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس دونوں میں حکومت کا موقف صداقت پر مبنی ہے اس ویڈیو نے اگر چہ خیبر پختونخوا میں ووٹوں کی خریدو فروخت کا پر دہ چاک کیا ساتھ ساتھ اس کی وجہ سے دوسرے صو بوں میں بھی، قو می اسمبلی میں بھی ایسے لین دین کے واضح اشارے مل گئے اگر چہ ہر سال انتخا بات کے بارے میں چہ میگو ئیاں ہوتی تھیں افوا ہیں گردش کرتی تھیں ویڈیو سامنے نہیں آئی تھی اس ویڈ یو نے حکمر ن پا رٹی کے اُس مو قف کی بھی تصدیق کی جس مو قف پر 2018ء میں چند اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکا لا گیا تھا ان تینوں باتوں کی مثال اس سے پہلے ہو نے والے سینیٹ انتخا بات میں نہیں ملتی اس لئے مو جو دہ سال ایوان با لا کے انتخا بات کو خصو صی اہمیت حا صل ہو گئی ہے اور حزب اختلاف کے سامنے مشکل امتحا ن آگیا ہے اگر وہ اعلا نیہ ووٹ کی حما یت کرتی ہے تو سر کاری مو قف کو تقویت ملتی ہے جو حزب اختلا ف نہیں چاہتی اگر وہ اعلا نیہ ووٹ کی مخا لفت کرتی ہے تو خود اس کا اپنا کر دار مشکوک ہو جا تا ہے ”ووٹ کو عزت دو“ والا نعرہ مخدوش ہو جا تا ہے سامنے دو راستے ہیں دونوں طرف کا نٹے ہیں اب یہ بات راز نہیں رہی کہ صو بائی اور قومی اسمبلیوں کے ارا کین 3کروڑ اور 4کروڑ روپے لگا کر آتے ہیں جس کی اپنی استطا عت نہیں اس کے لئے کوئی دوست یا رشتہ دار پیسے لگا تا ہے جب پو چھا جا تا ہے کہ پیسہ کیوں لگا تا ہے تو صاف جواب ملتا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن میں منا فع کے ساتھ وصول کیا جائے گا وزیر اعظم عمران خا ن ان معا ملا ت سے آ گاہ ہو چکے ہیں اس لئے انہوں نے ما سٹر سٹروک کھیل کر اپنے مخا لفین کے ساتھ ساتھ دوستوں کو بھی امتحا ن میں ڈال دیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ ایوان با لا کا وقار کیسے بحا ل ہو گا۔
تازہ ترین
- ہومداد بیداد ۔۔سر راہ چلتے چلتے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”یہ ہمارے ہیرے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی