ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن نے وزیر اعظم کے میراگھر اسکیم کے تحت قرضوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کردیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن نے وزیر اعظم کے میراگھر اسکیم کے تحت قرضوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کردیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب بدھ کے روز ایچ بی ایف سی کے چترال آفس میں منعقد ہوئی جس میں سین لشٹ سے تعلق رکھنے والے ایک درخواست گزار (ذولفقار) کو اس کے تین مرلہ گھر کی تعمیر کے لئے مطلوب فنانس ان کی درخواست کے مطابق 16لاکھ روپے کا چیک حوالے کیا گیا۔ دفتر کے ذرائع نے بتایاکہ وزیر اعظم اسکیم کے تحت بڑی تعداد میں اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے درخواستیں جمع کررہے ہیں۔