چترال (محکم الدین) اپر چترال کے بالائی علاقہ میں بارش کے باعث شول کوچ کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے سے بروغل روڈ مکمل طور پر بند ہو چکا ہے۔ جس سے مقامی علاقوں خصوصا بروغل ویلی سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق بروغل کے لوگوں کو ان دنوں خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ اور لوگوں میں انتہائی تشویش پائی جاتی ہے۔ جس پر محکمہ فوڈ چترال نے گندم علاقے کی طرف روانہ کروادیا ہے۔ تاہم روڈ بندش کے باعث گندم لے جانے والی گاڑیاں راستے میں پھنس گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپر چترال انتظامیہ اور سی اینڈ ڈبلیو کی طرف سے روڈ صاف کرکے ٹریفک بحال کرنے کے حوالے سے تا حال کوئی قدم نہیں اُٹھایا گیا ہے۔ ادھر بروغل کے عوامی حلقوں نے اپر چترال انتظامیہ سے پُر زور مطالبہ کیا ہے۔ کہ فوری طور پر روڈ کھولنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ تاکہ بروقت گندم کی ترسیل ممکن ہو سکے۔ اور بروغل میں خوراک کی قلت پر قابو پایا جاسکے۔ درین اثنا یہ اطلاع بھی ملی ہے۔ کہ لاسپور وادی میں برفانی تودہ گرنے سے بھی روڈ بند ہو چکا ہے۔ اور لوگوں کو آمدو رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





