آل پارٹیز کا وفد کرونا کی مزید پھیلاؤ کی خدشے کے پیش نظر ڈی سی اپر چترال سے ملاقات حالات حاضرہ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو

Print Friendly, PDF & Email

اپر چترال ( نمائندہ چترال میل )آج مورخہ 27 اپریل بروز پیر اپر چترال کے آل پارٹیز کا ایک نمائندہ وفد اپر چترال کی مختلف مسائل خاص کر اجکل کرونا وبا کی مزید پھیلاؤ کی خدشے کے پیش نظر اپر چترال کے ڈپٹی کمشنر شاہ سعود کے ساتھ انکے دفترمیں ملاقات کی اور عوام کو درپیش کئی مسائل کے بارے ڈی سی صاحب کو آگاہ کیا گیا ان مسائل میں سرفہرست اپر چترال میں کرونا ٹیسٹنگ لیبارٹری کا قیام عمل میں لانا، اپر چترال کے ہر تحصیل ہیڈکوارٹر میں علہیدہ سے ہر تحصیل کے باہر سے آنے والوں کیلئے قرنطینہ سنٹرز قائم کرنا اور ان سنٹرز کی نگرانی ان تحصیلوں کے متعلقہ اے سی صاحبان کو سپرد کرنا تاکہ بونی قرنطینہ سنٹر میں لوگوں کا دباؤ کم ہوسکے اور علہیدہ سنٹرز قائم ہونے کیوجہ سے قرنطینہ میں رکھے گئے لوگوں کی صحیح دیکھ بال بھی ہوسکے گی تیسری بات اپر چترال کے تقریباً ہر بڑے گاؤں میں یوٹیلیٹی اسٹورز موجود ہیں ان یوٹیلیٹی اسٹورز میں لوگوں کیلئے اشیائے خوردونوش وافر مقدار میں پہنچانے کی تجویز تاکہ بونی یوٹیلیٹی سٹور پر رش کم ہو سکیاور ساتھ ہی ہر یوٹیلیٹی سٹور میں رمضان پیکیچ پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے چوتھی بات پشاور سے چترال مسافروں کیلئے سرکاری کرایہ نامہ مقرر ہونے کے باوجود سرکار اپنے کرایہ نامہ پر عملدرآمد میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے غریب مسافروں کو بیدردی سے لوٹا جارہا ہے سرکاری کرایہ نامے پر سختی سے عمل درآمد ہو چوتھی بات ڈاؤن ڈسٹرکٹ سے سبزی اور چکن لانے والی گاڑیوں کو بعیر چیکنگ اپرچترال میں داخل ہونے دیا جارہا ہے ان گاڑیوں میں سوار ہوکر کئ افراد ضلع میں داخل ہوچکے ہیں اور مسلسل ہورہے ہیں ان پر کڑی نظر رکھی جائے اور ان لوگوں کی صحیح معنوں میں چیکنگ کو یقینی بنایا جائے پانچویں بات اپر چترال کیلئے علحیدہ ڈی ایچ او کا ہونا اسوقت کی شدیدضرورت ہے اس کو بھی یقینی ںنایا جائے چھٹی بات تورکہو استارو پل ٹوٹ جانے کیوجہ سے ایک پورا تحصیل اور تحصیل ملکہو کا ایک بڑا یوسی مکمل طور پر کٹکے رہ گئے ہیں محکمہ سی این ڈبلیو کے زریعے فوری طور پر متبادل راستے کا بندوبست کیا جائے تاکہ لوگ آسانی سے سفر کر سکیں جس پر ڈی سی صاحب نے کچھ مطالبات پر فوری ایکشن کا وعدہ اور کروناٹیسٹنگ لیبارٹری کاقیام عمل میں لانے کی نوید بھی سنادی جوکہ اے کے ایچ ایس پی چند مہینوں کے اندر انسٹال کریگا آخر میں اس وعدے اور عزم کے ساتھ میٹنگ اختیتام پذیر ہواکہ آئیندہ اس نوزائیدہ ضلع کی ترقی کیلئے ضلعی انتظامیہ اور آل پارٹیز ملکر کام کریں گے۔وفد میں (1) فضل الرحمان صدر اے این پی (2) شاہ وزیر لا رہنما اے این پی (3) سردار حکیم رہنما پی ٹی آئ (4) امیراللہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی (5) پرنس سلطان الملک نگران صدر پاکستان مسلم لیگ ن (6) کشافت یونس رہنما پاکستان مسلم لیگ ن (7) محمد نواب ایڈوکیٹ صدر بونی بار ایسو سی ایشن (8) عبدالجبار رہنما جماعت اسلامی 9) سید معراج علی رہنما آل پاکستان مسلم لیگ (10) محمد اولیاء سینر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن (12) پیر ناصر الدین شاہ جنرل سیکٹری آل پاکستان مسلم لیگ شامل تھے۔