چترال (نمائندہ چترال میل) چترال کے سماجی اور سیاسی شخصیت اقبال حیات نے کہا ہے کہ چترال ایک مخصوص جگہے کا نام ہے جوکہ چترال ٹاؤن میں واقع ہے اور چترال ٹاؤن کے قدیم باشندے اپنی اس پہچان کو ختم ہونے نہیں دیں گے جوکہ مستوج ضلعے کو اپر چترال کا نام دینے سے اس کی تشخص اور الگ پہچان ختم ہوکر رہ جائے گی اور اس ظلم وناانصافی کے خلاف وہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا دروازہ کھٹکھٹانے سے دریغ نہیں کریں گے۔ پیر کے روز جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات تاریخی طور پرثابت اور سب کو معلوم ہے کہ ریاست ہائے مستوج اور چترال دونوں الگ الگ پس منظر رکھتے ہیں اور اپر چترال اور لویر چترال کا نام دینا تاریخ کے اوراق کو مسخ کرنے کے متراد ف ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے عوام اپنی پہچان کو ختم کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔ اقبال حیات نے چترال میں ایک اور ضلع (دراصل ضلع مستوج) کا صوبائی کابینہ میں منظوری دلوانے پر بعض حلقوں کی طرف سے سرتاج احمد خان، شہزادہ سکندر الملک اور عبداللطیف کا شکریہ ادا کرنے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس میں ان تینو ں کا کوئی کردار نہیں تھا تو انکا شکریہ کیوں ادا کیا جائے۔ا نہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی قیادت کی نااہلی کی وجہ سے ضلعے کی نوٹیفکیشن میں غیر معمولی اور بلاوجہ تاخیرکی وجہ سے چترال صوبائی اسمبلی کی ایک نشست سے بھی محروم ہوگئی۔ انہوں نے کہاکہ ضلعے کا نوٹیفکیشن چترالی عوام کے ساتھ آنکھ مچولی میں مصروف ہے جوکہ کبھی افسر کے دراز میں چھپتاہے تو کبھی الماری میں جبکہ چترال کے عوام اپنے منہ فرش راہ کئے بیٹھے ہیں کہ نوٹیفیکیشن کو اس پر مار دیا جاتا ہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





