الخدمت فاؤنڈیشن لویر چترال کے رضاکاروں نے منگل کے روز چترال شہر اور مضافات میں واقع قرنطینہ سنٹروں،پولیس اسٹیشن،مساجد اور دیگرپبلک عمارتوں میں کلورین اسپرے کیا۔ نویدِ احمد بیگ /اسد کامران

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نما یندہ چترال میل) الخدمت فاؤنڈیشن لویر چترال کے رضاکاروں نے منگل کے روز چترال شہر اور مضافات میں واقع قرنطینہ سنٹروں،پولیس اسٹیشن،مساجد اور دیگرپبلک عمارتوں میں کلورین اسپرے کیا۔الخدمت فاؤنڈیشن لویر چترال کے صدر نویدِ احمد بیگ اور ھیلتھ کو ار ڈینٹر اسد کامران نے میڈیا کو بتایا کہ لاک ڈاؤن کے متاثرین کو راشن پیکج پہنچا نے کے ساتھ ساتھ الخدمت کے سینکڑوں رضاکار روزانہ کی بنیاد پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور سینیٹائزر،دستانیاور صابن تقسیم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت کی طرف سیدو وینٹیلیٹرز ہسپتال میں نصب ہوچکے ہیں جبکہ دیگر ضروریات کی ہسپتالوں میں ضرورت کی بنیاد پر فراہم کئے جائیں گے۔