اپر چترال(نمائندہ چترال میل)ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال محمد ریاض خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج ایٹ بونی معظم خان وا تحصیلدار رب نواز کے ہمراہ اپر چترال کے مختلف بازاروں بونی،جنالکوچ،کوروغ اور ریشن کا دورہ کرکے قانون شکنوں اورلاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔اس کے بعد اپر چترال کے قرنطینہ مرکزگئے جہاں موجود افراد سے ملاقات کرکے ان کے خیریت اورمسائل دریافت کی ساتھ موقع پر مسائل حل کرنے کی احکامات جاری کی۔قرنطینہ میں موجودافراد کو تسلی دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ یہ سب آپ کے اور علاقے کی بھلائی کے لیے کی جارہی ہے۔اس میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔چند روز بعد بخیرو عافیت اور تسلی سے گھر جائینگے۔اس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور تحصیلدار مختلف مساجد گئے اورائیما کرام سے ملاقات کرکے رمضان المبارک کے دوران نماز تراویح کے لیے بنائے گئے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا اور سماجی فاصلہ ہر صورت برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے ہدایت دی کہ تراویح سے پہلے اور بعد کسی بھی طرح طے شدہ اوصولوں کی پامالی نہ ہو۔۔
تازہ ترین
- ہومماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس Model United Nations Conference,(MUN) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
- مضامینپھول جیسے بچپن پر ظلم: بچوں سے مشقت اور بھیک منگوانے کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد
- ہومضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومچترال اسکاؤٹس نے چترال لیویز کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی
- ہوم*پرنس رحیم آغا خان کے دورہ لوئر چترال کے سلسلے میں آر۔پی۔او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا تھانہ لٹکوہ اور دیدار گاہ گرم چشمہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”یہ سسٹم کیا بلا ہے “
- ہومچترال لوئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سیٹ سات ماہ سے خالی، عوام و کنٹریکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا
- ہومچترال میں اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی



