چترال(نما یندہ چترال میل) پولیو خاتمہ کے لئے ضلعی کمیٹی (ڈپیک) چترال کے غیر معمولی اجلاس میں 20ستمبر سے شروع ہونے والی پولیو ویکسینشن مہم کی تیاریوں اور گزشتہ مہم کا جائزہ لیا گیا جس میں ارندو، چترال ٹو، شیشی کوہ، ایون اور بروز کے یونین کونسلوں میں سوفیصد کوریج نہ ہونے کی وجہ ناقص مارکر قرار دئیے گئے جن کی سیاہی فوری طور پر مٹ جانے کی وجہ سے مانٹیرنگ ٹیموں نے انہیں غیر ویکسین شدہ قرار دیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر لویر چترال حسن عابد کی صدارت میں منعقد ہ اس اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹرای پی آئی ڈاکٹر فرمان نظار نے اجلاس کو بتایاکہ لویر چترال میں گھرانوں کی تعداد 38827جبکہ ٹارگٹ پاپولیشن 44512ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ارندو یونین کونسل میں ویکسنینش ٹیم میں جوابدہ سرکاری افراد دستیاب نہیں ہیں۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائرکٹر لوکل گورنمنٹ عمر فاروق کنڈی کے سوا ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر لویر چترال اور ڈی پی او سمیت کسی بھی سرکاری محکمے کا ضلعی ہیڈ موجود نہ تھا۔ اجلاس میں مائیکروپلان اور سیکورٹی پلان سمیت دوسرے امور زیر بحث آئے۔ اس موقع پر ڈی سی چترال لویر حسن عابدنے کہاکہ پولیو مہم کو مکمل طور پر مربوط نظم کے ساتھ چلانے کی ضرورت ہے جس میں کسی غلطی کی گنجائش نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ پولیو ایک قومی ایمرجنسی ہے جس کے خاتمے کے لئے انتہائی خلوص نیت اور سنجیدگی سے قدم لینے کی ضرورت ہے تاکہ وطن عزیز بھی ان ممالک کی صف میں فخر کے ساتھ کھڑا ہوسکے جہاں اس موذی مرض کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ اجلاس میں ڈبلیو ایچ او کے امیونائزیشن افیسر ڈاکٹر سلیم سیف اللہ خان، ڈسٹرکٹ خطیب مولانا فضل مولیٰ، ایڈیشنل اے سی حفیظ اللہ بھی موجود تھے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





