چترال (نما یندہ چترال میل) معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے گزشتہ روز ایون آر سی سی پل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرمرکزی جوائنٹ سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف مصدق گھمن، شفیع اللہ خان وزیر جیل خانہ جات، آئی جی جیل خانہ جات، میاں محبوب ایم این اے، اقلیتی ایم پی اے سردار رنجیت سنگھ، رہنما و دیگر موجودتھے۔ وزیر زادہ نے مہمانوں کے ساتھ فیتا کاٹ کر پل کا افتتاح کیا۔ جس کے بعد گاڑیوں کا ایک بڑا جلوس نو تعمیر شدہ پل سے گزرا۔ اس موقع معاون خصوصی وزیر زادہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا۔ کہ دس کروڑ کی لاگت سے ایون پل مکمل ہو چکا ہے۔ جو کہ پاکستان تحریک انصاف کا نظر آنے والا پراجیکٹ ہے۔ اس پل کی تعمیر سے نہ صرف مقامی لوگوں کو آمدو رفت میں مدد ملے گی۔ بلکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو کالاش ویلیز رسائی میں سہولت ہو گی۔ جس سے بس ٹرک بھی گزر سکیں گے۔ جبکہ لکڑی کے معلق پل کی وجہ سے لوگوں پر سامان کا اضافی بوجھ پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا۔ کہ موجودہ حکومت شندور روڈ پر سولہ ارب پچھتر کروڑ، آٹھ ارب چار کروڑ گرم چشمہ روڈ اور چار ارب پینسٹھ کروڑ، مڈکلشٹ روڈ پر چار ارب پچاسی کروڑ روپے ایون کالاش ویلیز روڈ پر خرچ کر رہی ہے۔ کالاش ویلیز روڈ کیلئے دو ارب روپے زمین کی خریداری کیلئے منظور ہو چکے ہیں۔ اور پانچ کروڑ ایلوکیشن کی گئی ہے۔ پی سی ون بننے کے بعد کنٹریکٹ ایوارڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سیاحت کو ترقی دینا چاہتے ہیں۔ اس لئے روڈ کو پہاڑوں کے آخری حصوں تک پہنچانے کیلئے فنڈ فراہم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ ارندو اور شاہ سلیم بارڈر کھولا جارہا ہے۔ جس کے بعد چترال کے ساتھ تجارت میں ترقی ہو گی۔ انہوں نے کہا۔ کہ عمران خان چترال کی ترقی میں بہت زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔ جس کا ثبوت یہ ہے۔ کہ انہوں نے یکے بعد دیگرے مخصوص سیٹوں پر چترال کو تین مرتبہ نمایندگی دی۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے لوگ عمران خان کا یہ احسان کبھی نہیں بھولیں گے۔اس موقع پر صوبائی وزیر جیل خانہ جات شفیع اللہ خان، انور خان، مصدق گھمن وغیرہ مہمانوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ منسٹر وزیر زادہ ایک فعال نمایندہ ہیں۔ جو کہ نہ صرف چترال کی تعمیرو ترقی کیلئے کام کرتیہیں۔ بلکہ وہ دوسرے اضلاع کے اقلیتوں کی ترقی کیلئے بھی دن رات کام کر رہے ہیں۔ اور ہمیں ان کی کارکردگی پر فخر ہے۔ اور اس حوالے ہے ہم وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان کا شکریہ ادا کرتیہیں۔ کہ انہوں نے ایک انتہائی قابل اور باصلاحیت نوجوان کا انتخاب کیا ہے۔ جسے بلا امتیاز سب کی خدمت کرنا اپنی جان سے بھی عزیز ہے۔ انہوں نیکہا۔ کہ وزیر زادہ نے چترال میں بے شمار ترقیاتی کام کئے ہیں۔ وزیر زادہ اس موقع پر پل کی اعلی تعمیر اور ایون کے ایک بڑے حصے کو بجلی مہیا کرنے پر کنڑیکٹر حاجی محمد خان کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات