ضلع چترال کی جعرافیائی وسعت کے پیش نظر پولیس اسٹیشنوں کی تعداد میں 116فیصد اضافہ متوقع ہے ضلعے میں تھانو ں کی تعداد 12سے بڑھ کر 26ہوجائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) ضلع چترال کی جعرافیائی وسعت کے پیش نظر پولیس اسٹیشنوں کی تعداد میں 116فیصد اضافہ متوقع ہے جس کا وعدہ انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان درا نی نے ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ کے ساتھ کیا ہے جوکہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز سوات میں ان کے اعزازمیں الوداعی تقریب کے موقع پر انہیں یاددہانی کرنے پر کیا جس کی تجویز ڈی پی او چترال نے دی تھی جبکہ ضلع کونسل نے بھی اپنے حالیہ اجلاس میں ایک متفقہ قرار داد کے ذریعے اس کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ مجوزہ چودہ مقامات پر پولیس اسٹیشن قائم کرنے پر ضلعے میں تھانو ں کی تعداد 12سے بڑھ کر 26ہوجائے گی اور ضلعے کا کوئی دوردراز وادی نہیں رہ جائے گاجہاں پولیس اسٹیشن قائم نہ ہو جن میں بعض دفاعی لحاظ سے اہمیت کے حامل ہیں جن کی سرحدیں افغانستان سے جاملتی ہیں۔ اس وقت چترال میں پولیس کے تین سرکل ہیں جن میں چترال سنٹرل کے علاوہ دروش اور مستوج شامل ہیں جبکہ مجوزہ پولیس اسٹیشن دروش سرکل کے عشریت، کالی کٹک اور رمبور میں، سنٹرل چترال کے بکرآباد، کریم آباد اور ارکاری میں جبکہ مستوج سرکل کے اویر، تریچ، کھوت، ریچ، میراگرام نمبر 2، ہرچین لاسپور، یارخون اور بروغل شامل ہیں۔