پشاور (نما یندہ چترال میل)خیبر پختونخواکے وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد عاطف خان نے اپنے محکمے کے حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اہداف کا حصول ہر صورت ممکن بنایا جائے اورشعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات اور احکامات پر من وعن عملدرآمدکی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی یا تساہل برداشت نہیں کی جائے گی۔یہ ہد ایات انہوں نے پیرکے روز پشاور میں محکمے کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں دوسروں کے علاوہ سیکرٹری ابتدائی وثانوی تعلیم ڈاکٹر شہزاد بنگش، ا سپیشل سیکرٹری قیصر عالم اوردیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں محکمے کے زیر اہتمام جاری منصوبوں اور مختلف پروگراموں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیااوراس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس کویقین دہانی کرائی گئی کہ ماضی کی طرح محکمہ امسال بھی مقررہ اہداف کامیابی سے حاصل کرلے گا۔وزیر تعلیم نے متعلقہ حکام سے کہا کہ وہ حسب ہدایت میٹرک کے امتحان میں اساتذہ کی میرٹ پر ڈیوٹیاں یقینی بنائیں اور مخصوص افراد کی باربار ڈیوٹیاں ہر گزنہ لگائیں، تمام امتحانی ہالوں میں کیمرے نصب کرکے انہیں ہیڈآفس اور متعلقہ بورڈز سے منسلک کئے جائیں اور بوٹی مافیا کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے اسی طرح پنجم اسسمنٹ امتحان میں حصہ نہ لینے والے سکولوں کو بھی شوکاز نوٹس فوری طور پر جاری کئے جائیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں شعبہ تعلیم میں متعارف کردہ اصلاحات سے سرکاری سکولوں پر عوام کا اعتماد بڑھ رہاہے اور حال ہی میں نجی تعلیمی اداروں کے 34ہزار سے زیادہ بچوں کے سرکاری سکولوں میں داخلے اس کا بین ثبوت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں روایتی تعلیم سے ہٹ کرعصرحاضرکے تقاضوں سے ہم آہنگ ایسا نظام تعلیم چاہتے ہیں جس سے بچوں کی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر ہوں اور وہ عملی زندگی میں کامیابی سے آگے بڑھیں۔عاطف خان نے کہا بلاشبہ محکمے نے گزشتہ سالوں کے دوران 100فیصد اہداف حاصل کرکے نئی مثال قائم کی ہے اور انہیں امید ہے کہ محکمہ اپنی یہی بہتر کارکردگی آئندہ بھی برقرار رکھے گی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی تعلیمی پالیسی کا ہدف صوبے کے ہر بچے کو زیورتعلیم سے آراستہ کرنااور سکولوں سے باہر لاکھوں بچوں کو سکول لاناہے کیونکہ صوبے کی تقدیر تعلیم کے ذریعے ہی تبدیل کی جا سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم عام کرنے کے لئے شروع کردہ تمام منصوبوں کی ہر صورت بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





