چترال(نمائندہ چترال میل) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی نائب صدر خدیجہ بی بی نے دروش کے نواح میں واقع ایک بیوہ زرین جمال کی مدد کو پہنچ گئی جس کا گھر 2016ء کے زلزلے میں جزوی طور پر منہدم ہوا تھا لیکن نہ تو حکومت کی طرف سے ان کو گھر کی تعمیر نو کے لئے مدد ملی اور نہ تو انہیں کسی این جی او یامخیر حضرات کی طرف سے توجہ مل گئی جس کے نتیجے میں وہ اب تک اپنی بیوہ بیٹی اور دو پوتیوں کے ساتھ کھنڈر نما مکان میں رہنے پر مجبور ہیں۔خدیجہ بی بی نے ان کی عملی مدد شروع کرتے ہوئے گھر کی تعمیر پر اٹھنے والے اخراجات کا تخمینہ لگالیا ہے جس کے بعد کام کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ دریں اثناء خدیجہ بی بی نے تمام مخیر حضرات سے اس سلسلے میں مالی مدد مہیاکرنے کے لئے اپیل کی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں مالی تعاون کرنے والوں کے لئے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فون نمبر 0344-9709536، قومی شناختی کارڈ نمبر 15201-7042892-7اور ایم سی بی بنک کے اکاونٹ نمبر 0580058011000344کوڈ نمبر 1100کے ذریعے ان کے ساتھ مدد کرسکتے ہیں۔


تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





