گزشتہ ماہ پی ایس ٹی اسامیوں پر بھرتی کو فی الفور منسوخ کئے جائی۔ انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن کے عہدیداروں کا حکومت سے مطالبہ

Print Friendly, PDF & Email

چترال (بشیر حسین آزاد) انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے حکومت اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ڈی ای او (فیمل) حلیمہ نذیر کے دور میں گزشتہ ماہ پی ایس ٹی اسامیوں پر بھرتی کو فی الفور منسوخ کئے جائیں جن میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں ہوئی تھیں اور یہ عمل حکومتی پالیسی کے سراسر خلاف ورزی تھی۔ ایک اخباری بیان میں عبدالغنی صدر انصاف ٹیچر ایسوسی ایشن لوئر چترال نے کہا ہے کہ انہوں نے اس سال فروری کے مہینے میں سابق ڈی ای او (فیمل) کو صاف صاف نشاندہی کرنے کے باوجود انہوں نے بعض یونین کونسلوں میں بغیر اشتہار کے پی ایس ٹی بھرتی کرکے رولز کی دھجیاں اڑا دی اور میرٹ پر سختی سے کاربند رہنے کے حکومتی دعووں کو بھی جھوٹا ثابت کردیا اور یہ کرپشن اور اقرباء پروری کی بدتریں مثال ہے۔ انہوں نے کہاکہ 27اپریل تک یہ غیر قانونی تقرریاں منسوخ نہ کئے گئے تو وہ پریس کانفرنس کے ذریعے اس غیر قانونی بھرتی کے اسکنڈل کی تفصیلات اور اس کے پیچھے تمام افسران اور سیاسی شخصیات کو بے نقاب کریں گے۔