چترال (نمائندہ چترال میل) ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد نے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 144کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے ضلعے کے حدود میں ہر قسم کی سماجی، مذہبی اور دوسری ہرقسم کی اجتماعات پر مکمل پابندی لگادی ہے جوکہ فوری طور پر نافذا لعمل ہوکر 7اپریل تک جاری رہے گا۔ جمعرات کے دن جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضلع لویر چترال میں کرونا وائرس کی پھیلاؤ کو موثر طور پر روکنے، پبلک سیفٹی اور عوام کی جان بچانے کے لئے اس قدم کا اٹھانا ناگزیر ہوگیا تھا۔ اس پابندی سے بعض سرکاری، غیر سرکاری اور کاروباری اداروں کو استثنیٰ حاصل ہوگا جن میں تمام سرکاری محکمہ جات بشمول ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے، طبی امداد کے ضرورت مند فرد اور ان کے ساتھ دو اٹینڈنٹس، رہائش کے قریب ادویات کی خریداری کے لئے جانے والے، ٹی ایم اے، پیسکوکے اہلکار، پبلک اور پرائیویٹ ٹیلی کام سروسز کے دفاتر بشمول فرنچائز دفاتر، بنک کے دفاتر شامل ہیں۔ اسی طرح فوڈ آئیٹم سے متعلق انڈسٹریز اور ان کی ڈسٹری بیوشن دفاتر، جنرل سٹور، بیکری، سبزی، پھل،چکن اور گوشت فروش اور رفاہی اداروں کوبھی استثنی دی گئی ہے۔ استثنیٰ حاصل کرنے والے تمام افراد کو چاہئے کہ وہ سفر کرتے ہوئے قومی شناختی کارڈ اور دفتری کارڈ اپنے پاس موجود رکھیں۔ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تعزیرات پاکستان کے دفعہ 188کے تحت سز ا دی جائے گی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





