ادویات خریدنے والوں کو کاونٹر سے دو میٹر کے فاصلے پر رکھ کر کاروبار کریں۔ ڈرگ انسپکٹر ضیا اللہ

Print Friendly, PDF & Email

چترال (شہریار بیگ سے) کورونا وائیرس سے بچاو کے حوالیسے آگہی مہم کے حوالے سے ڈرگ انسپکٹرکا دورہ چترال میڈیکل سٹور مالکان کو sop جاری . تفصیلات کے مطابق ڈرگ انسپکٹر ضیاء اللہ نے اپنے اسسٹنٹ راحت اللہ کے ہمراہ چترال کا دورہ کرتے ہوئے تمام میڈیکل سٹور مالکان کو یدایات جاری کی اور کہا کہ ادویات خریدنے والوں کو کاونٹر سے دو میٹر کے فاصلے پر رکھ کر کاروبار کریں. انہوں نے سختی سیہدایت کی کہ ڈاکٹری نسخے کے بغیر کسی کو بھی دوائ نہ بیچی جائے خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا.اس سلسلے میں جمعرات کے روز انہوں نے Dhq ہسپتال سے متصل مارکیٹ میں عملی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے میڈیکل سٹورز کیر دوکانوں کے سامنے دو میٹر فاصلے پر چونا کشی کرائ.اس موقع پرمیڈیکل سپرٹنڈنٹ Dhq ہسپتال چترال ڈاکٹر شمیم بھی موجود تھے.