چترال میں کرونا وائرس کے دوسرے مشتبہ مریض کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال سے پشاور منتقل کردیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) چترال میں کرونا وائرس کے دوسرے مشتبہ مریض کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال سے پشاور منتقل کردیا گیا جس کی شناخت پرکوسپ مستوج کے شجاع الرحمن ولد فیض الرحمن کے طورپر ہوئی ہے۔ مشتبہ مریض کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہیں کراچی سے براستہ لواری ٹنل چترال آتے ہوئے دروش کے مقام پر معمول کی چیکنگ کے دوران ٹریول ہسٹری اور جسم میں پائے جانے والے علامات کی بنیاد پر قرنطینہ میں رکھا گیا تھا جسے بعد میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مطابق مریض کو ٹیسٹ کے لئے پشاور منتقل کرنا پڑا کیونکہ ہسپتال میں مریض سے نمونے حاصل کرنے کے بعد مطلوبہ ٹمپریچر کو برقرار رکھتے ہوئے پشاور کے لیبارٹری پہنچانا ممکن نہ تھاکیونکہ محکمہ صحت کے پاس کولڈ چین کے انتظامات دستیاب نہ تھے۔ دریں اثنا ء چترال کے عوام نے مشتبہ مریض کو دروش سے چترال منتقل کرنے اور چترال میں ٹیسٹنگ کٹ سمیت دوسرے ضروریات کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔