چترال(نمائندہ چترال میل)ویلیج ناظم مڈک لشٹ قاضی خورشید آحمدنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے مڈکلشٹ سے لیکر کشی تک کا راستہ طغیانی کی وجہ سے آمدورفت کے لئے بند ہوگیا ہے جس کے وجہ عوام علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔چونکہ عید قریب ہے جس کے لئے لوگ دروش وغیرہ سے خریداری کرتے ہیں لیکن راستہ نہ ہونے کے وجہ سے لوگ عید کی خوشیاں منانے سے رہ جائینگے۔اُنہوں نے کہا کہ مڈکلشٹ چترال کا خوبصورت ترین علاقہ ہے اور بہت سے سیاح عید کے موقع پر علاقے کا رخ کرتے ہیں جو کہ روڈ کی خرابی کی وجہ سے اس سال عید کے موقع پر سیاحوں کو آمدورفت میں مشکلات درپیش ہونگی۔ اُنہوں نے ضلع ناظم چترال،ایم پی اے اور ڈپٹی کمشنر چترال سے اس مسئلے کا فوری حل نکالنے کے لئے پرزور مطالبہ کیا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ دریا میں طغیانی کے وجہ سے پیڈو کی طرف سے بنائے گئے بجلی گھر کانالہ بھی تقریباً150فٹ تک بُری طرح متاثر ہوا ہے جس کے وجہ سے گاؤں میں بجلی نہیں۔اُنہوں نے پیڈو کے حکام بالا سے بھی بجلی گھر کے نالے پر فوری کام شروع کروانے کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات