دروش(نمائندہ چترا ل میل) کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور کشمیر میں بھارتی جبر و استبداد کے خلاف دروش میں ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی اور جلسہ منعقد ہوا۔ اس موقع پر دروش کے تمام ویلج کونسل ناظمین، کونسلرز، سپورٹس کلب و ویگر سول سوسائٹی تنظیمات اور سکولوں کے طلبہ نے شرکت کیں۔ اظہار یکجہتی کے جلسے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی،قاری جمال عبدالناصر، آل ویلج کونسلز فورم کے صدر ناظم عمران الملک، پرنسپل گورنمنٹ سیکنڈری سکول دروش محمد سلیم کامل،پی پی پی کے سرگرم اور سنیئر کارکن شیر جوان خان، مولانا کفایت اللہ و دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اسے کاٹنے کی کوشش کرنے والوں کی سازشیں ناکام ہو نگی۔ مقررین نے کہا کہ بھارتی کی طرف سے وادی کشمیر میں بربریت کے بعد پاکستانی حکومت نے جو اقدامات اٹھائے ہیں ہم انکی مکمل تائید و حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہندوستان کو سبق سکھانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ انہوں نے قومی اسمبلی میں اور مختلف ٹاک شوز میں یہ موقف پیش کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ ہر قسم تعلقات ختم کردئیے جائیں اور کشمیر کے مسئلے پر دوٹوک موقف اپنایا جائے۔انہوں نے حکومتی اقدامات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مزید سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنگ سے ڈرنے والے نہیں اور نہ ہی جنگ کی خواہش کرتے ہیں تاہم اپنے وقار اور پاکستان کی شہ رگ کے تحفظ کیلئے آخری حد تک جائینگے۔ مقررین نے کہا کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی اپنے جنگی جنون کی وجہ سے پوری دنیا کے امن کو تہس نہس کرنے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو شرمناک ہزیمت کا سامنا کرنا پریگا۔
بعد ازاں نریندر مودی کا پتلا بھی نذر آتش کی گئی اور مودی اور حکومت ہندوستان کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





