چترال (نمائندہ چترال میل) سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن چترال کے ایکسئین انجینئر مقبول اعظم نے جمعرات کے روز تورکھو شاگرام اور پرواک سمیت دوسرے متاثر ہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں سڑک سیلاب کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگئی تھی۔ انہوں نے پرواک روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دینے کے بعد ہیوی مشینیری کے ساتھ شاگرام پہنچے اور کام شروع کرادیا جہاں ایک پل سیلابی ریلے میں بہہ جانے کی وجہ سے کھوت، ریچ، واشچ اور اجنو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگئی ہے۔ انہوں نے مقامی میڈیاکو بتایاکہ شیشی کوہ روڈ اور شاگرام روڈ کو جمعہ کے دن تک کھول دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں مقامات پر ہیوی مشینریاں لگادی گئیں ہیں جبکہ ہم مزید بارش ہونے کی صورت میں بھی کسی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے اور مواصلات کے نظام کو بحال رکھنے کے لئے کوشش کریں گے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





