پشاور( نمائندہ چترال میل )آغوش چترال کے قیام میں مخیر افراد کے تعاون کے لئے پشاور میں مقیم چترالی کمیونٹی کا ڈونرزکانفرنس پریس کلب پشاور میں ممبر قومی اسمبلی چترال مولانا عبدالاکبر چترالی کی صدارت میں منعقد ھوا اس موقع پرچترال سے تعلق رکھنے والیمشیروزیر اعلی وزیرزادہ مہمان خصوصی تھے ڈونرزکانفرنس میں سابق اور موجودہ اراکین صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت اللہ،محمد سلیم خان صدر پیپلزپارٹی چترال،مولانا عبدالرحمن امیر جے یوآئی چترال،محمد علی (کمراٹ)،سابق تحصیل ناظم چترال سرتاج احمد،سابق ڈسٹرکٹ ممبر و ضلعی امیرجماعت اسلامی چترال مولانا جمشید احمد،الخدمت کے ضلعی صدر نوید احمد بیگ،پریس کلب پشاور کے صدر سید بخارشاہ باچا،چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین، چترال تجاریونین کے صدر صادق امین سمیت چترال سے تعلق والے سابق بیورکریٹ،تاجر،صنعت کار اور زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ چترالی عمایدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ھوئے الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں یتیم بچوں کی تعداد42لاکھ سے تجاوز کر گئی ھے الخدمت ملک بھر میں یتیم بچوں کی کفالت کے لئے13آغوش ھومز قائم ہیں جبکہ فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت گھروں پر یتیم بچوں کی کفالت بھی جاری ھے اس وقت الخدمت کے تحت ملک بھر میں 14ہزار یتیم بچوں کی کفالت جاری ھے جو ملک بھر میں حکومت اور غیر سرکاری تنظیموں میں سب سے بڑی تعداد میں یتیموں کی کفالت کا ملک گیر ادارہ ھے انہوں نے اعلان کیا کہ اپریل میں آغوش الخدمت چترال کا آغاز کیا جائے گا۔اس موقع پر چترال کے مخیر شخصیات نے چترال میں یتیم بچوں کی کفالت کے لئے 26لاکھ روپے کے عطیات کا اعلان کیا جبکہ مخیر شخصیات نے آغوش کے لئے مختلف ضروریات کی فراہمی میں تعاون کے بھی اعلانات کئے۔

تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





