چترال(بشیر حسین آزاد) وی سی سی زرگراندہ کے عہدہ داران مسرور علی شاہ،ناصر احمد اور منظور احمد ایڈوکیٹ نے گذشتہ روز زرگراندہ کے چار مستحق خاندانوں میں پروٹیکٹیڈ ایریاز منیجمنٹ پراجیکٹ (PAMP) کی طرف سے دی گئی سیلائی مشینیں تقسیم کی۔چونکہ مستحق خواتین کی تعداد پندرہ تھی اس لئے قرعہ اندازی کے ذریعے فیصلہ کرکے چار خاندانوں کو مشینیں دی گئیں۔یہ مشینیں چترال گول نیشنل پارک سے ملحق وی سی سی میں پراجیکٹ کے ذریعے تقسیم کی گئی۔اس سے پہلے مرغیوں کے یونٹس،ہنی بکس اور مویشیوں کے ادویات بھی دی گئی۔کمیونٹی کو فیصلہ سازی میں شریک کرنے پر گاؤں کے عمائدین نے ڈی ایف او (PAMP) نعمت اللہ خان اور دوسرے زمہ داروں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئیندہ متعلقہ ادارہ کے ساتھ ملکر تحفظ وائلڈلائف کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔
تازہ ترین
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- ہومہزاروں سال قدیم کالاش تہوار “چلم جوشٹ ” پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوا۔
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔پرستان قبل از اسلا م
- تعلیمیونیورسٹی آف چترال کی طرف سے بی ایس پروگرام کی فیسوں میں 57فیصد اضافے کے خلاف طلباء وطالبات سراپا احتجاج بن کر اسے انتہائی ظالمانہ قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں غربت اور بے روزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے
- ہوممادری زبانوں کے تحفظ اور ترقی کیلئے کام کرنے والا ادارہ فورم فار لینگویج انشیٹیوز کے زیر انتظام چترال میں ایک کثیراللسانی مہرکہ منعقد ہوا۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔ما ضی کا پشاور