خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک قلندرخان لودھی نے کہا ہے کہ صوبے میں گندم اور آٹا وافر مقدار میں موجود ہیں، بحران کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، وزیر اعلیٰ محمود خان کی کو ششوں سے پنجاب کی فلور ملوں سے آٹے کی ترسیل شروع ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کے گوداموں میں 4 لاکھ ٹن سے زائد گندم موجود ہے جبکہ گندم کے ذخائر میں مزید اضافہ کرنے کے لیئے پا سکو سے مزید گندم کی خریداری کے سلسلے میں بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی فلور ملوں کا یومیہ کوٹہ بڑھا کر 5000 میٹرک ٹن کر دیا گیا ہے جس سے چند دنوں میں آٹے کی قیمتیں معمول پر آجائیں گی۔ نانبائیوں کی جانب سے ہڑتال کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے نانبائیوں کو رعایتی نرخ پر معیاری آٹا فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے جو عوام اور نانبائی برادری کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی پیشکش کے باوجود بھی ہڑتال کرنا بلا جواز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت چند لوگوں کو نفع دینے کے لیئے کسی صورت عوام پر بوجھ ڈالنے کے لیئے تیار نہیں ہے۔ عوام کو سہولت دینے کے لیئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے وزیر خوراک نے کہا کہ حکومت صوبے کے عوام کو رعایتی آٹا ٹرکوں کے ذریعے ان کے گھر کی دہلیز پر فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کے حکام کو نا جائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی کوششوں سے پنجاب کی فلور ملوں سے آٹے کی سپلائی شروع ہو گئی ہے جس سے آٹے کی قیمتوں میں استحکام لانے میں مدد ملے گی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





