چترال(رپورٹ شہریار بیگ) پاکستان کے دینی مدارس میں امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز طلباء میں الصفہ ٹیلنٹ ایوارڈ کے تحت نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ جبکہ صدارت مشہور عالم دین مولانا عبد الحکیم نے کی۔ نقد انعامات میں پہلے نمبر پر آنے والے داروالعلوم کراچی کے مولانا امین اللہ چترالی کو ایک لاکھ روپے دوسرے نمبر پر مولانا امتیاز الدین سکنہ دروش کو چالیس ہزار روپے تیسرے نمبر پر مولانا رشید احمد اور مولانا عبد الرحمن کو تیس ہزار روپے جبکہ قاری قاری ضیاء الدیں جو کہ عالمی مقابلہ حسن قرات میں پہلے نمبر پر آیا تھا جے یو آئی کے ضلعی جنرل سکریٹری انعام اللہ میمن کی طرف سے خصوصی انعام مبلغ پچیس ہزار رپے نقد دئے گئے۔نقد انعامات مولانا عبد الحکیم نے تقسیم کی۔اس موقع پر مقرریں مولانا عبد الشکور،قاری جمشید احمد،مولانا محمد شفیع،مولانا عبد الرحمن ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن،اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر خان نے خطاب کیا۔مقرریں نے کہا کہ برصغیر میں دینی مدارس کا قیام 1866سے شروع ہوا۔جو ہر دور میں سر اُٹھانے والے فتنوں کا ڈھٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ہر سال ہزاروں کی تعداد میں علماء کرام دینی مدارس سے فارع التحصیل ہو کر معاشرے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے مظبوط قلعے ہیں۔ملک کی نظریاتی اور جعرافیائی سرحدوں کی حفاظت اور دین اسلام کی سربلندی کے لئے ان مدارس کا اہم کردارہے۔ مقرریں نے ملک بھر میں تعلیم حاصل کرنے والے دینی مدارس کے اول دوئم اور سوئم پوزیشن لینے والے چترالی طلبہ،طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے الصفہ ٹیلنٹ ایوارڈ پر مولانا عبد الحکیم کا شکریہ ادا کیا۔



تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





