چترال(نما یندہ چترال میل)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنمابیگم شہزادہ سلیمان اورضلعی سینئرنائب صدرانجینئرفضلؒ ربی جان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی چترال میں نا قابل تسخیر قوت بن چکی ہے۔2018کے عام انتخابات میں NA-1اورPK-1چترال سے پی پی پی کے نامزداُمیدواروں کوبھاری اکثیرت سے کامیاب کریں گے۔انہوں نے کہاکہ چترال میں عام انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ میں کارکنوں اورجیالوں سے رائے لیاجائے گا۔جس کے بعدجوبھی اُمیدوارسامنے آئیں گے پارٹی کے باقی ماندہ کارکن اور عہدیدار عام انتخابات کے دوران پارٹی کے جانب سے نامزد کردہ اْمیدواروں کوہرطرح سے سپورٹ کرنے کے علاوہ اْن کیلئے ڈور ٹو ڈور کمپین چلاتے ہوئے جلسے جلوسوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔انہوں نے کہاکہ الیکشن والے دن اپنے پارٹی کے طرف سے نامزدکردہ اْمیدوارکی جیت کے لئے تن من دھن ایک کرتے ہوئے پارٹی کوکامیاب کریں گے۔اس حوالے سے ارندوسے بروغل ورکروں کومتحدکریں۔انہوں نے کہاکہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے بلاول بھٹو میدان میں نکل چکے ہیں 2018کے الیکشن میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہے تو ملک کے مسائل حل ہوئے ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات