چترال (ارشاد اللہ شاد سے) آج کے جدید مشینی اور کمپیوٹرائزڈ دور میں جہاں انواع و اقسام کے کتابت کے طریقے استعمال کئے جاتے ہیں اور ہاتھ سے کتابت کا فن معدوم ہوتا جارہا ہے، ایسے میں ضلع چترال کے خوبصورت گاؤں ایون سے تعلق رکھنے والا 33سالہ نوجوان محسن جعفر ولد جعفر علی نے ہاتھ سے قرآن پاک تحریر کرنے کا منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق ضلع چترال میں یہ پہلا نوجوان ہے جنہوں نے مسلسل جدوجہد اور انتھک محنت کے بعد دو سال کے قلیل مدت میں قرآن مجید کا نسخہ تیار کرلیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان محسن جعفر کا دعوی ہے کہ ہاتھ سے قرآن تیار کیا جانے والا یہ نسخہ واحد ہے جو ایک ہی انسان کے ہاتھ سے بنا، اس میں کسی کی مدد شامل نہیں بلکہ سب میری اپنی کاو ش ہے۔ کبھی دو سطریں تو کبھی تین سطریں بنتی تھی کیونکہ پہلے یہ کام تو آسان نہیں تھا دوسرا لفظ کو پڑھنا تھا اسلئے اعراب کا بہت خیال رکھا کہ کہی کوئی غلطی نہ ہوجائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسے عشق کی حد تک قرآن پاک سے لگاؤ ہے اور اسی عشق قرآن نے اسے اللہ کے کلام کو اپنے ہاتھ سے لکھنے کی ہمت اور توفیق عطا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نے کتاب اللہ کی تحریر کا آغاز جنوری 2018ء میں کیا اور آخری آیات 19جنوری 2020کو لکھ کر اپنے ہاتھ سے قرآن پاک کی تحریر کا عظیم مشن مکمل کرلیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس کے ہاتھ سے لکھے قرآن پاک کے 725صفحات ہیں اور یہ تحریر محض اللہ کی توفیق سے ممکن ہوئی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات