چترال (محکم الدین) چترال کے معروف قانون دان و سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال غلام حضرت انقلابی ایڈوکیٹ کی المناک وفات پر ان کے خاندان کے بزرگوں، عزیزوں سابق ممبر جندولہ خان، ریٹائرڈ ایس ایچ او عبد القیوم خان،حاجی الف بیگ، حاجی سید احمد و جملہ ورثا نے تعزیت کے آنے والیتمام احباب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا۔ کہ مرحوم کی علالت کے دوران علاج کیلئے اسے پشاور پہنچانے کے سلسلے میں شہزادہ کیپٹن سراج الملک، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے ان کے تمام وکلاء دوست اور برادری کے عزیزوں نے جو خدمات انجام دیں۔ اسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اسی طرح ان کی وفات پر علاقے کے ممتاز شخصیات، سیاسی قائدین، سرکاری آفیسران، وکلاء، صحافی ، علاقے کے عمائدین اور تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے ورثا کا غم بانٹنے کیلئے تعزیت کیلئے تشریف لائے۔ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا۔ کہ چونکہ انفرادی طور پر سب کا شکریہ ادا کرنا ممکن نہیں۔ اس لئے اخبار کے ذریعے تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔ جسے قبول کیا جائے
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





