چترال (شہریار بیگ سے) آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان نے سابق صدر پرویز مشرف کی جگہ اپنے آپ کو پھانسی کی پھندے پر لٹکائے جانے کے لئے پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف محسن چترال ہیں جس نے لواری ٹنل تعمیر کرکے اہالیان چترال کو عزت دلائی اور یہاں ترقیاتی کاموں کو جال بچھادیا تھا۔ منگل کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے رہنماؤں وقاص احمد ایڈوکیٹ، شہزادہ امیر حسنات الدین، سید ناصر علی شاہ، محسن حیات شاداب، عبدالقیوم، احمد خان، میر رحیم، احمد، منہاس اور دوسروں نے کہاکہ پرویز مشرف کو پھانسی کی سز ا ملنے سے چترال میں گھر گھر صف ماتم بچھ گئی ہے اور چترال کا بچہ بچہ اپنے محسن کے لئے موت کا پھندا گلے میں ڈالنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف بیمار ہیں اور پھانسی پر چڑہانے کے لئے آدمی کا تندرست ہونا ضروری ہے اس لئے وہ اپنے بالغ بیٹوں کو ساتھ لے کر ان کی جگہ پھانسی کی سزا بھگتنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے سے ان کو اختلاف ہے جسے نواز شریف کے دور میں بنایا گیا تھا اور جس میں سازش کرنے والے، اعانت جرم اور سہولت کار کا کوئی ذکر ہی نہیں تھا لیکن اس میں صرف ایک ہی شخص کے خلاف کیس بنایا گیا تھا جوکہ اس وقت کی حکومت کی ا ن کے ساتھ ذاتی عناد کو ظاہرکرتی ہے جبکہ عبدالحمیدڈوگر، شوکت حیات اور زاہد حامد سے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف نے صرف ایمرجنسی لگادی تھی اور آئین کو انہوں نے 3نومبر 2007ء کو معطل نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل کی جائے گی جہاں انصاف کے تمام تقاضے پورے ہوں گے اور مشرف کو انصاف ملے گا جس نے ملک کے لئے تین جنگیں لڑی تھی۔ ان کا کہنا تھاکہ اصل غدار تو زرداری اور نواز شریف ہیں جنہوں نے ملک کو لوٹ کر اسے دیوالیہ بنایا تھا جبکہ پرویز مشر ف کے دور میں ملک میں خوشحالی ہی ٰخوشحالی تھی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





