چترال (محکم الدین) شاہ طماس سٹیڈیم پشاور میں منعقد ہونے والے آل خیبر پختونخوایو فون کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل میچ چترال ٹیم نے اپنے حریف صوابی ٹیم کو پنلٹی ککس میں اپنے نام کر لی۔ چترال ٹیم اپنا فائنل میچ پشاور کے مقابلے میں کھیلے گی۔ چترال اور صوابی کا یہ سیمی فائنل مقابلہ پی ٹی وی پر لاکھوں افراد نے دیکھا اور محظوظ ہوئے۔ یو فون کے اس ٹورنامنٹ میں چترال کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے فٹبال کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ خصوصا پاکستان ٹیم کے معرو ف کھلاڑی محمد رسول چترال ٹیم میں کھیل رہے ہیں۔ صوابی اور چترال کی ٹیموں کے مابین مقابلہ انتہائی سنسنی خیز رہا۔ اور مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم گول نہیں کر سکی۔ بالاخر پنلٹی ککس میں چترال نے صوابی کو چار کے مقابلے میں پانچ گولوں سے شکست دی اور میچ اپنے نام کر لی۔ چترال کے سینکڑوں تماشائی طماس سٹیڈیم میں اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑانے کیلئے موجود تھے۔ درین اثنا چترال کے تمام لوگوں نے چترال ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اور ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ٹیم کی شاندار کارکردگی پر انٹر نیشنل چترالی کھلاڑی اور کپتان غازی اور محمد رسول کے کردار کو سراہا ہے۔ اور کہا ہے۔ کہ چترال کے فٹبال کے نوجوان ٹیم کو مستقبل میں ایک کامیاب ٹیم بنانے میں اپنی صلاحیتیں مزید بروئے کار لائیں گے۔ تماشائیوں نے کہا۔ کہ چترال ٹیم کو مزید پریکٹس کی ضرورت ہے۔ کیونکہ میچ کے دوران دیکھا گیا۔ کہ کئی یقینی گول کھلاڑیوں کی آپس میں کو آرڈنیشن نہ ہونے اور بلا جواز کک کی وجہ سے ضائع ہوئے۔ حالانکہ صوابی ٹیم پر چترال کا مسلسل دباءو رہا۔ چترال کے لوگوں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے۔ کہ چترال کی ٹیم پشاور کے ساتھ مقابلے میں بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔ چترال کے تمام لوگوں کی دعائیں اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات