گولین ہوئیڈل پاور سٹیشن میں پانی کی کمی کا بہانہ بنا کر مسلسل لوڈ شیڈنگ کرکے عوام کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ عوامی حلقے

Print Friendly, PDF & Email

چترال (محکم الدین) چترال کے عوامی حلقوں نے چترال میں مسلسل لوڈ شیڈنگ
پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اور کہاہے۔ کہ گولین ہوئیڈل پاور سٹیشن
میں پانی کی کمی کا بہانہ بنا کر مسلسل لوڈ شیڈنگ کرکے عوام کو تنگ کیا
جا رہا ہے۔ انہوں اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔ کہ لوڈشیڈنگ
کا نہ کوئی وقت ہے اور نہ دورانیہ، جس سے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
عوامی حلقوں نے یہ بھی کہا ہے۔ کہ ایک طرف پانی کی کمی کی بات کی جارہی
ہے۔ اور دوسری طرف فوربے ٹینک کے چھوٹے گیٹ سے بڑی مقدار میں پانی لیک
ہو کر ضائع ہو رہا ہے۔ اُس کو بند کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔
اگر یہ پانی بند کی جائے۔ تو بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
درین اثنا اپر چترال کے عوام نے بجلی لوڈ شیڈنگ پر شدید احتجاج کیا ہے۔
اور اسے ظالمانہ اقدام سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ اپر چترال کے
ساتھ دانستہ طور پر امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔ جسے مزید برداشت نہیں
کیا جائے گا۔ انہوں نے دھمکی دی ہے۔ کہ لوڈ شیڈنگ کا یہ سلسلہ بند نہ
کیا گیا۔ تو اس کے خلاف سنگین قدم اُٹھایا جائے گا۔