چترال (نمائندہ چترال میل) چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن مولانا ہدایت الرحمن نے کہا ہے کہ علم مسلمانوں کی میراث ہے لیکن آج اہل یورپ اس سے مستفیدہوکر اپنی زندگی میں اسائشیں پیدا کی ہیں اورمسلم امہ پسماندگی کے دور کی زندگی گزارنے پرمجبور ہیں جبکہ اب بھی وقت ہے کہ ہم سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم کو قرآن وسنت کے ساتھ ساتھ حاصل کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز چترال میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے طلبا ء پر زور دیاکہ وہ اخلاق، شرافت اور شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور اس کے ساتھ وہ پوری دھیان اور سنجیدگی سے حصول علم پر توجہ مرکوز کریں تاکہ ان کا پسماندہ ضلع ترقی سے ہمکنار ہو۔ ایم پی اے مولانا ہدایت اللہ نے کہاکہ کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر وطن عزیز میں ترقی اور خوشحالی لانا ممکن نہیں ہے اور آج وہ اقوام خوشحال ہیں جوکہ اپنے وطن کے ساتھ مخلص ہیں اور کرپشن کو برداشت نہیں کرتے۔ انہوں نے کالج میں مسجد کی تعمیر کے لئے پانچ لاکھ روپے کی عطئیے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صدرمحفل اور شاہی مسجد کے خطیب مولانا خلیق الزمان نے کالج میں معیاری تعلیم کی فراہمی پر کالج انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے طلباء پر زور دیاکہ وہ تعلیم ضرور حاصل کریں لیکن کردار کا مسلمان اور پاکستانی بننے کی کوشش کریں۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر صاحب الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ دور میں تعلیم ہی ترقی کا ذریعہ ہے اور خصوصاً چترال کے حوالے سے یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ تعلیم کے حصول ہی میں یہاں کے رہنے والوں کی بقاء ہے جس کے لئے وہ ایک لمحے کو بھی ضائع کئے بغیر پڑہائی پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہاکہ کالج کے اکیڈیمک سرگرمیوں پر بھی روشنی ڈالی اور کہاکہ یہ تقریب ان طلباء کے اعزاز میں منعقد کی جارہی ہے جوکہ پری بورڈ امتحان میں نمایان کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔ اس موقع پر طلباء میں ذہنی ازمائش کا پروگرام بھی منعقد ہوا جبکہ معاشرتی اصلاح کے لئے خاکے بھی پیش کئے گئے۔ ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کے علاوہ طلباء میں مولانا خلیق الزمان، پروفیسر صاحب الدین، چترال پریس کلب کے صدر ظہیرالدین، آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر مظفرالدین، کالج کے ٹیچنگ اسٹاف پروفیسر عبدالفتاح، پروفیسر اجمل سید، پروفیسر گل محمد، پروفیسر فداء الرحمن، پروفیسر وجیہ الدین، پروفیسر گل فیض، مفتی سہیل، آفتاب احمد، شوکت حیات اور خواجہ ناظم الدین اور دوسروں نے بھی طلباء میں شیلڈ اور نقد انعامات تقسیم کی۔ انعامات حاصل کرنے والوں میں بی۔ ایس ففتھ سمسٹر کے برکت علی، خیرالرحمن اور فہیم انور، بی ایس تھرڈ سمسٹر کے ناصر نواز، حسنین سردار اور وزیر احمد، ڈی کام پارٹ ون(اکاونٹ گروپ) کے راز محمد، مظہر علی اور حسنات علی امیر، ڈی کام بنکنگ گروپ کے اسدالرحمن، ڈی۔ کام شارٹ ہینڈ گروپ کے انورالحق، فرید الدین شیر شاہ سوری، ڈی کام پارٹ کے اکاونٹ گروپ کے امتیاز احمد، حامد بیگ اور طاہر احمد خان، ڈی کام پارٹ ٹو بنکنگ گروپ شاہر الدین، فیاض الدین، ڈی کام پارٹ ٹو شارٹ ہینڈ گروپ کے محمد آصف، شہزادہ حسین اور شمس الدین شامل ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات