چترال (نمائندہ چترال میل) پاکستان تحریک انصاف چترال کے سینئر کارکنان محمد حسام، رحمان شاہنوی، خوش محمد، ظفر اللہ، حجیب اللہ، غلام قادر نے درجنوں کارکنان کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپر اور لویر اضلاع میں پی ٹی آئی کی حالیہ تنظیم سازی کو ڈھونگ اور ڈرامہ قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے اور پارٹی کے دستور کے مطابق الیکشن نہ کئے گئے تو پارٹی کے مخلص اور نظریاتی کارکن پشاور اور اسلام آباد جاکر اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے دنوں ہونے والے تنظیم سازی کے لئے نام نہاد مشاورتی عمل کو مسترد کرتے ہیں جومرکزی سطح پر دئیے گئے طریقہ کار اور پارٹی آئین کی بھی خلاف ورزی کے ساتھ پارٹی ورکرز کے ساتھ ذیادتی اور مذاق ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی طرف سے دئیے گئے طریقہ کار کے مطابق ہر ضلع سے صدر اور جنرل سیکرٹری کے لئے چار چار نام پارٹی کے ریجنل تنظیم کو بھیجاجانا تھا جن میں سے چناؤ کیا جانا تھا اور یہ نام ہر ضلعے میں منتخب ایم این اے اور ایم پی اے نے کرنا تھا جبکہ ان کے نہ ہونے کی صورت میں الیکشن 2018ء کے پارٹی ٹکٹ ہولڈروں نے کرنا تھاجس کے مطابق عبداللطیف اور اسرار صبور اس کمیٹی کے ممبر تھے لیکن ان کو مکمل طور پر بائی پاس کردیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں کی نام نہاد مشاورتی اجلاس میں اپنی حمایتی لوگوں کو بلائے گئے اور اس میں تمام یونین کونسلوں سے ورکروں کی نمائندگی نہیں تھی اور ان ہی لوگوں نے پارٹی کے عہدے آپس میں بند ربانٹ کرلیا۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کی مرکزی نوٹیفیکیشن کے مطابق 16دسمبر تک ان عہدوں کے لئے ان لائن درخواستیں جمع کرنے کی حتمی تاریخ ہے لیکن یہ لوگ جلد بازی اس مقررہ تاریخ سے بھی پہلے اپنے آپ کو صدر اور سیکرٹری بنوالیا ہے جوکہ کسی مذاق سے کم نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سابق صدر عبداللطیف کو بھی اس عمل سے اتفاق نہیں ہے اور وہ باہر سے آئے ہوئے مہمانوں کی خاطرداری کرتے ہوئے اجلاس میں خاموشی اختیار کی تھی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





