چتراال (نمائندہ چترال میل)کور کمانڈر11کور لیفٹینٹ جنرل شاہین مظہرمحمود کی ہدایت پر چترال میوزیم میں شمسی توانائی کا منصوبہ پایہ تکمیل
تک پہنچ گیا۔شمسی توانائی سسٹم اور اے سی انورٹرزپر مشتمل یہ منصوبہ اڑھائی ملین کی لاگت سے چترال سکاؤٹس کی زیرنگرانی تین ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہوا۔رواں سال جولائی کے مہینے میں کور کمانڈر11کور لیفٹینٹ جنرل شاہین مظہرمحمودنے منصوبے کی منظوری دیتے ہوے ہدایت جاری کی تھی کہ چترال میوزیم کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ایک سولر سسٹم جلد از جلد نصب کیا جائے۔جس پر چترال سکاؤٹس نے پاک فوج کے ٹیکنیشنز اور (ED)انرجی کمپنی کے تعاون سے منصوبے پر انتہائی مہارت اور سرعت سے عمل کیا۔ اس موقع پر چترال سکاؤٹس کے کمانڈنٹ بریگیڈئر معین الدین نے کہا کہ پاک آرمی اگر ایک طرف وطن عزیز کی سرحدوں کے تحفظ کے لیے تن من کی قربانیاں دے رہی ہے۔تو دوسری طرف عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھی کوشاں ہے اور پاک آرمی ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ اس موقع پر چترال کی عوام نے انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ اس اقدام سے چترال میوزیم کو پروموٹ کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی فورسز پر فخر اور بے پناہ محبت ہے اور عوام ہر محاذ پر پاک آرمی کے ساتھ کھڑی ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات