چترال (محکم الدین) ماہ اگست شروع ہوتے ہی بچوں میں یوم آزادی کے جشن کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ بعض بچے تو یکم اگست کو ہی سبز ہلالی جھنڈیاں لہرا کر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر ماحول کو گرمانے کا آغاز کیا ہے۔ ابھی تو یوم آزادی میں 13دن باقی ہیں۔ لیکن بچے اتنے دن کہاں انتظار کرنے والے ہیں۔ ابھی سے بازاروں سے جھنڈیاں لانے کیلئے والدین کو مجبور کرتے ہیں۔ تو بعض خود جاکر خریدتے ہیں۔ ایون کی انشاء سلمان، فاخرہ گُل، مریم صدیق، سنن خان اور ہجیرہ صدیق اُن بچوں میں شامل ہیں۔ جنہوں نے سب سے پہلے جشن کا آغاز کر دیا ہے۔ اور سز ہلالی پرچم کے ساتھ اپنی والہانا محبت کا اظہار کرتے ہوئے نو منتخب حکومت سے مادر وطن کی تعمیرو ترقی کیلئے ننھے امیدوں کا اظہار کیا ہے۔ دوسری طرف بازاروں میں یوم آزادی سے متعلق مختلف چیزوں کے سٹالز لگائے گئے ہیں۔ اور گذشتہ سالوں کی نسبت یوم آزادی کے سلسلے میں زیادہ جوش و جذبہ دیکھا جارہا ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





