غیر رجسٹر تعلیمی اداروں میں داخلوں سے گریز کیا جائے۔ ہائر ایجوکیشن ایگو لیٹری اتھارٹی

Print Friendly, PDF & Email

ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی حکومت خیبرپختونخوا نے خیبرپختونخوا رجسٹریشن اینڈ فنکشنگ آف پرائیویٹ ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز آرڈیننس 2002 اور دیگر مروجہ قوانین کے تحت متعدد پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی جانب سے ہائیرایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ اپنی رجسٹریشن کروائے بغیر طلبہ کو داخلہ دینے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ان اداروں کے سربراہوں کو 11 نومبر 2019 کو چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن ریگولیٹری اتھارٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے کہا ہے دریں اثناء ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی نے والدین اور طلباء کو بھی آگاہ کیا ہے کہ وہ داخلہ لینے کے لئے اتھارٹی کی ویب سائٹ پر جا کر رجسٹر ڈاور غیر رجسٹرڈ کالجوں کی چھان بین کر لیں کہ آیا متعلقہ تعلیمی ادارے نے اتھارٹی کے ساتھ اپنی رجسٹریشن کروائی ہے کہ نہیں نیز غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں میں داخلوں سے گریز کیا جائے تاکہ انہیں بعد میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے.