چترال(نمائندہ چترال میل)آل گورنمنٹ کنٹریکٹرزایسوسی ایشن چترال کے صدرنوراحمدخان نے ایس آرایس پی کےPATRIPپروگرام کے تحت اُرسون روٖ ڈکاٹھیکہ الاٹ کرنے کے مراحل پر تحفظات کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ غیرضروری شرائط کوختم کرکے مقامی ٹھیکہ داروں کومقابلے میں حصہ لینے کاقابل بنایاجائے۔بدھ کے روزچترال میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایس آر ایس پی کو انجینئرنگ کونسل اورکیپرا کے ضوابط کاپابندہوناچاہیے لیکن 6کلومیٹراُرسون روڈکے ٹینڈرمیں من مانی طور تبدیلی کرکے خاص افرادکونوازنے اورمقامی ٹھیکہ داروں کواس سے محروم رکھنے کی کوشش کی گئی ہے جس کافوری طورپرنوٹس لیاجائے۔انہوں نے کہا کہ چترال افغانستان کے سرحدمیں واقع ہونے کی وجہ سے اس علاقے میں ٹھیکہ داربھی ہشت گردی کے خلاف جنگ میں متاثرہوئے ہیں جس کی وجہ سے PATRIPکے تحت اس کام میں مقامی ٹھیکہ داروں کوفوقیت دی جائے۔انہوں نے PATRIPکے تحت چترال کے سرحدی علاقے ارندواوراُرسون میں سڑکوں کی تعمیرپرایس آرایس پی کاشکریہ اداکیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ ماضی میں بھی ایس آرایس پی نے تعمیراتی کاموں کے ٹینڈروں میں بے ضابطگیوں کاارتکاب کیاجس سے مقامی ٹھیکہ دارمتاثرہوگئے۔نور احمد خان نے کہاکہ چترال میں بھی C-2، C-3اور C-4 کیٹگری کے ٹھیکہ داروں کی دستیابی کے باجود ان کوٹینڈر کے عمل سے محروم رکھنا نہایت ذیادتی ہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





