چترال(نذیرحسین شاہ نذیر)ایسوسی فاراکیڈیمک کوالٹی (آفاق)پاکستان میں معیاری تعلیم کے فروع کے لئے کوشان ہے نصاب سازی،تربیت اساتذہ،سکول کے نظم ونسق کی بہتری اورطلباء کی صلاحیتوں کوفروع دینے کے لئے مختلف پروگرامات کاانعقادکرتی آرہی ہے ان خیالات کااظہارزونل ہیڈملاکنڈمجیدعلی نے گذشتہ روزچترال ٹاون میں سرکاری اورپرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات کے درمیان آفاق تحریری انسائیکلو پیڈیا کوئیز کے ٹیسٹ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بلاشبہ آفاق تعلیمی میدان میں گرانقدر خدمات سر انجام دے رہا ہے جو یقیناًبچوں میں علمی و قومی فکر پروان چڑھانے میں بہت کارگر ثابت ہونگی، آفاق کا نیٹ ورک ملک کے چپے چپے میں پھیل چکا ہے اور لاکھوں کی تعداد میں اساتذہ اور طلباء آفاق کی خدمات اور مطبوعات سے مستفید ہورہے ہیں۔اس موقع پر آفاق چترال کے ایریا ہیڈذوالفقار علی خان،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج ائیڈسائنسز چترال صاحب الدین اوردیگرنے چترال اور ملک بھر میں آفاق کی تعلیمی کاوشوں کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ اس سال چترال ٹاون،گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول دروش،جی ایچ ایس ایس برنس،جی جی ایچ ایس ریشن،آغاخان ہائیرسکنڈری سکول کوراغ،جی ایم ایس موڑکہواوردیگرعلاقوں سے کل 1113 طلباء وطالبات آفاق تحریری انسائیکلو پیڈیا کوئیز کے ٹیسٹ میں حصہ لیں گے۔انہوں نے کہاکہ کہ آفاق طلباء طالبات میں مطالعے کی عادت پیدا کرنے اور ان میں مثبت مقابلے کا جذبہ ابھار نے کے لئے اس طرح کے پروگرامات کاانعقادکررہے ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات