بونی پل روڈ پر پانی بہ کر جم جانے کی وجہ سے مسافروں اور سکول اور کالج جاتے ہوئے بچوں کو مشکلات کا سامنا

Print Friendly, PDF & Email

بونی (جمشید احمد)بونی پل روڈ کے سائیٹ پر بچھائے گئے پانی کی پائب لائینوں میں پانی کی لیکیچ کی وجہ سے پانی سڑک میں ہمیشہ بہتے ہوئے صبح کے وقت انتہائی خاطرناک جم جاتے ہیں جس کی وجہ سے صبح کے وقت بونی آتے ہوئے سیکڑوں مسافر گاڑیاں اورسکول بسیں پھسیل جاتے ہیں جسے مسافروں اور سکول کے بچوں کوروزانہ سخت مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ رونما ہونے کا بھی خطرہ ہے۔معلوم ہوتاہے کہ سڑک پر کام کر نے والے ٹھیکہ دار کے مزدوروں کی سڑک کی مر مت اورکھودائی سے گہلی جاتے ہوئے پانی کی پائپ لائین متاثر ہوتے ہیں۔ سڑک کے کناروں پر خفاظتی نالے نہ ہونے کی وجہ سے پانی سڑک میں بہتے ہوئے جم جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ راستہ انتہائی دوشوار گزار ہوتاہے اس لیے متعلقہ محکمہ اور انتظامیہ کو آگاہ کیا جاتاہے کہ کسی قسم کی حادثے رونما ہو نے سے پہلے اس پر غور کیا جائے۔