دروش(نما یندہ چترال میل) سرحد رورل سپورٹ پروگرام (SRSP)خیبر پختونخوا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شہزادہ مسعودالملک نے دروش میں لنک روڈ کی پختگی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس آر ایس پی کے سربراہ نے دروش میں پی پی اے ایف کے مالی معاؤنت سے چلنے والے پی پی آر پراجیکٹ کے تحت مکمل ہونے والے کوٹگاڑ روڈ کی پختگی کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مقامی عمائدین بھی موجودتھے۔پراجیکٹ کے بارے میں سی ای او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے کئی ایک دیہات کے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا کیونکہ ایک دروش کے مضافات میں علاقوں بشمول لنگہ، توحید آباد، چارویلاندہ، پوٹھنیاندہ، نغور ڈھپ و دیگر علاقوں کے لوگ بازار، سرکاری دفترات، سکول اور ہسپتال کے لئے اسی راستے کو استعمال کرتے ہیں اور اس سڑک کی پختگی سے لوگوں کو سہولت میسر آئے گی۔اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ مسعودالملک نے قلیل مدت میں تعمیراتی کام مکمل کرنے پر متعلقہ تنظیم کو سراہا۔ مقامی عمائدین نے چترال کی ترقی بالخصوص میں دروش کے علاقے میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر شہزادہ مسعودالملک کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات