چترال پریس کلب کے ممبران نے متفقہ طور پر سال 2021 کیلئے بھی پرانی کابینہ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ظہیرالدین صدر،عبدالغفار جنرل سیکرٹری

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) چترال پریس کلب کے الیکشن میں ظہیرالدین صدر ، سیف الرحمن عزیز سینئر نائب صدر، میاں آصف علی شاہ نائب صدر، عبدالغفار جنرل سیکرٹری، نور افضل خان فنانس سیکرٹری اور سید نذیر حسین شاہ آفس سیکرٹری اتفاق رائے کے ساتھ منتخب ہوگئے۔ جمعرات کے روز منعقد ہ اجلاس میں ممبران نے متفقہ طور پر سال 2020 کیلئے منتخب شدہ کابینہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سال 2021 کیلئے بھی پرانی کابینہ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ممبران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سال 2020 ء کرونا وائرس کی وجہ سے پریشان کن سال گزرالیکن اس کے باوجود کابینہ نے حتی المقدور اپنی ذمہ داریاں پوری کرکے ممبران پریس کلب کا اعتماد حاصل کیا جس کی بنا پر یہی کابینہ بغیر تعطل کے برقرار رہ کر اپنی ذمہ داریاں انجام دے گی۔ بعد آزان صدر پریس کلب ظہیرالدین نے اپنے خطاب میں پوری کابینہ پر اعتماد کرنے اور خدمت کا موقع فراہم کرنے پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کیااور اس عزم کا اظہار کیا۔ کہ وہ پریس کلب کے حل طلب مسائل کیلئے ایک نئے جذبے کے ساتھ کام کریں گے۔