چترال (محکم الدین) چترال میں بڑی تعداد میں گردوں کے مریضوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی قائدین اور سماجی تنظیمات کے نمائندوں نے منگل کے روز ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے مین گیٹ کے احاطیمیں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جے آئی یوتھ چترال وجیہہ الدین، عرفان عزیز، مسلم لیگ ن کے رہنما محمد کوثر ایڈوکیٹ، سابق صوبائی وزیر سلیم خان اور سوشل ایکٹی وسٹ حسین احمد نے کہا ہے۔ کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو اعلی طبی سہولیات فراہم کرنے کا دعوی کرتی ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے۔ کہ گذشتہ دو سالوں سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈائیلاسز مشینین خراب ہیں۔ جن پر چھ سات لاکھ روپے خرچ کرنے پر یہ فنکشنل ہو سکتے ہیں۔ مگر افسوس کا مقام ہے۔ کہ ابھی تک سات لاکھ روپے خرچ کرکے اسے ٹھیک کرکے مریضوں کو سہولت دینے کی بجائے انہیں چترال سے طویل سفر کرکے پشاور جانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ اور اکثر مریض ایسے ہیں۔ جو اضافی سفری اخراجات برداشت کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ اس حکومت نے جتنے بھی دعوے کئے۔ وہ سب جھوٹ ثابت ہوئے ہیں۔ اس پر عوام کا اعتماد مکمل طور پر اٹھ چکا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ادارے بے یقینی کا شکار ہیں۔ عوام کا کوئی مسئلہ حل نہیں ہو رہا۔ اور بے روزگاری و معاشی بدحالی نے لوگوں کو خود کشی پر مجبور کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ دوسروں کو کرپٹ کہنے والا عمران خان خود کرپشن اور اقربا پروری میں دھنس کر رہ گیا ہے۔ مقررین نے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا۔کہ اس دوران اگر ڈائیلاسز مشینین درست نہیں کئے گئے۔ تو بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال اور ڈی ایچ او کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا۔ کہ دونوں آفیسران کو چترال کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔ صرف اپنی کرسی سے چمٹے ہوئے ہیں۔ قبل ازیں مظاہرین نے چترال بازار میں احتجاجی ریلی نکالی۔ اور وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، منسٹر ہیلتھ، ڈی ایچ او کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔ مظاہرین نے ایک ہفتے کے اندر مسئلہ کرنے اور ڈائیلاسز کے مریضوں کو فوری طور پر ریلیف دینے کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات