اپر چترال کے مسائل اور ان کے حل کے سلسلے تحصیل میونسپل ہال بونی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کھلی کچہری۔

Print Friendly, PDF & Email

بونی (ذاکر زخمی سے)آج اپر چترال کے مسائل اور ان کے حل کے سلسلے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال جنا محمد عرفان الدین کے حکم پر کھلی کچہری منعقد کیا گیا۔جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، محکمے کے سربراہاں، منتخب نمائیندے اور معززینِ علاقے بھر پور انداز میں شرکت کی۔کھلی کچہری میں موجود شرکاء مسائل کے انبار لگا دئیے۔موجود شرکاء میں پی۔ٹی۔ائی راہنمااور ڈسٹرکٹ ممبررحمت غازی، تحصیل ممبر سردار حکیم،سابق چیرمین فضل الرحمٰن، ریٹائرڈ صوبیدار نور حسین، میر ایوب وغیرہ نے اپر چترال خصوصاًً ہیڈ کوارٹر بونی میں روڈوں کی ناگفتہ بہ حالات، بجلی کے مسلے، اور کرایہ ناموں میں عدم توازن پر شدید برہمی کا اظہار کیے۔ اور ان مسائل کے فوری حل پر زور دئیے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ مسائل ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے ملکر ترجیحی بنیادپر حل کرنے کی یقین دہانی کی۔آپ موقع پر تحصیل ہسپتال میں رات کے وقت ڈاکٹر نہ ہونے پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر ایک ڈاکٹر رات دیوٹی پر لگانے کا حکم دیا جہاں کئی عرصہ سے رات تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پر کوئی ڈاکٹر موجود نہیں ہوتے تھے۔ تاہم یہ مسلہ عارضی بنیاد پر حل کیا گیا ہے۔ جبکہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی تعداد صرف تین ہیں۔صبح ایک ڈاکٹر ہسپتال میں ڈیوٹی سرانجام دے گی جو کہ اتنی بڑی آبادی کے لیے شاید نا کافی ہو