چترال (نمائندہ چترال میل) ڈپٹی کمشنرلویر چترال نوید احمد نے کہا ہے کہ اپنے دائرہ اختیار کے اندر رہتے ہوئے وہ چترال کے جملہ مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے اور مختلف علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد بھی اس سلسلے کی کڑی ہے جہاں وہ گراس روٹ لیول پر عوامی مسائل سے باخبر ہوتے ہیں۔ اپنے دفتر میں چترال پریس کلب کے ایک وفد سے تعارفی ملاقات کے موقع پر انہوں نے کہاکہ جشن شندور کے فوراً بعد چترال میں ان کی پوسٹنگ سے پہلے ہی گولین ویلی سیلاب برد ہوا تھا جس کے نتیجے میں بجلی گھر اور واٹر سپلائی اسکیموں اور کئی دیہات کے لئے سائفن ایریگیش اسکیموں کو بھی نقصان لاحق ہوا تھا جبکہ موری پائین کا واقعہ بھی اس میں شامل ہے جس میں تین افراد پائپ لائن بحال کرتے ہوئے لقمہ اجل بن گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ گولین میں صوبائی حکومت سے متعلقہ انفراسٹرکچر وں کی نقصان کا حجم 32کروڑ روپے لگاکر حکام بالا کو رپورٹ بھیج دی گئی ہے جس کی منظور ی کسی بھی وقت متوقع ہے۔انہوں نے کہاکہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور چترال جیسے علاقے میں صحافتی برادری سے ذمہ دارانہ روئیے کی امید ہے۔ ا نہوں نے کہاکہ موری پائین کے حادثے میں جان بحق ہونے والوں کے ورثاء کو معاوضے کا چیک وقوعہ کے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندردے دئیے گئے۔ اس موقع پر چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے انہیں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات