چترال(نمائندہ چترال میل)پاکستان پیپلزپارٹی چترال ٹاون کے جنرل سیکرٹری فخرعالم اوردوسرے عہدیداروں نے ایک اخباری بیان میں ایکسین سی اینڈڈبلیوچترال کے تبادلے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس وقت چترال میں شدیدسیلابوں کاخطرہ ہے جس کاوارنینگ این ڈی ایم اے نے بھی دیاہے۔حال ہی میں گولین میں جوسیلاب آیاتھا،لوگ انتہائی مشکلات کاشکارہیں تقربیا7کلومیٹرسڑک کی بحالی کامعاملہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ایکسین سی اینڈڈبلیوچترال انجینئرمقبول اعظم چترالی ہونے کے ناطے چترال کے تمام دوردرازعلاقوں سے واقف ہے،اورقدرتی آفات کی صورت میں ہرجگہ پہنچ سکتاہے اورکسی بھی مشکل صورت حال میں وہ موجودرہتاتھا۔انہوں نے مزیدکہاکہ اب باہرسے کسی کولایاگیاپہلے تووہ چترال میں موجودنہیں رہے گا۔اوراگرموجودبھی ہوگاتوغیرمقامی ہونے کی وجہ سے ہرجگہ بروقت پہنچنااس کے لئے مشکل ہوگا۔انہوں نے فوری طورپرایکسین سی اینڈڈبلیوچترال کے تبادلے کومنسوخ کرنے کامطالبہ کیاہے۔انجینئرمقبول اعظم کاتبادلہ متعلقہ ڈیپارمنٹ کادنشمندانہ فیصلہ نہیں ہے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات










